کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک، 12 زخمی

پیر 23 جولائی 2018 23:53

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ مارک سینڈرز نے بتایا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی بھی انتقال کر گئی ہے، ان کے بقول 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ٹورنٹو شہر کے اس مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں کئی مقبول ریستوان بھی واقع ہیں