Cancer Se Tahaffuz Sabzion Kay Zariye - Article No. 1571

Cancer Se Tahaffuz Sabzion Kay Zariye

کینسر سے تحفظ سبزیوں کے ذریعے - تحریر نمبر 1571

رنگ برنگی غذا توانائی کے حصول کا یقینی ذریعہ

ہفتہ 11 مئی 2019

پلیٹ میں رنگا رنگ غذا کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔کھانا کتنا ہی عمدہ ہی بنا ہو،اگر اس کی پیش کش بہتر انداز میں نہیں ہوئی تو ایسا کھانا اپنی کشش کھودے گا۔رنگوں کی اس کشش وجاذبیت کا ایک طبی نقطہ بھی ہے ،
جسے نظر انداز کر دیتے ہیں ۔سبزیاں پکاتے ہیں تو صرف ہری یا پھر گوشت شامل کرتے ہیں تو ہانڈی کو سرخی مائل رکھنے پر دھیان دیتے ہیں۔
ماہرین غذائیت اور ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ملی جلی سبزیاں پکانا بہت سی بیماریوں سے بچاؤ فراہم کر سکتا ہے ۔

مٹر،ٹماٹر ،گاجر،آلو ،پالک،بروکلی،گوبھی ،چقندر،شملہ مرچ ،ہری پیاز،دھنیا،پودینہ اور رنگین گوبھی یہ سب کسی ایک برتن میں کاٹ کر رکھی جائیں تو رنگوں کی بہار آجائے گی۔قدرت نے ان رنگوں میں غذائیت کے مکمل جو ہر پنہا کیے ہیں، بس ذرا غور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)


ان سبزیوں کو بھاپ میں تیار کرکے پھلوں کے ٹکڑے شامل کر لیے جائیں تو یہ سار امعاملہ دوآتشہ ہو جائے گا۔

افادیت اور خوبصورتی یکجا ہو جائے گی۔سلاد یا چاٹ کی یہ پلیٹ Phytochemicalsپرمشتمل ہوگی جو براہراست ہارمونل سسٹم اور اینٹی آکسیڈینٹس کی اضافی خوبیاں لیے ہوئے ہیں ۔یہ نہ تو وٹامنز ہیں اور نہ ہی معدنیات لیکن یہ Plant.based compoundsکینسر کے خلاف مزاحمتی کردار ادا کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں کینسر کے علاج کرنے والے طبی ماہرین ان رنگا رنگ سبزیوں اور پھلوں کو باہم ملا کر مریضوں کو (بطور متبادل علاج)استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔
ان کے خیال میں یوں تو ہر صحت مند شخص کو اپنی غذا کے پانچ یا چھ حصے کرکے ان میں پھلوں اور سبزیوں کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہیے اور اگر کینسر لاحق ہوتو 400سے600گرام تک روزانہ انہیں کھانا چاہیے۔Phytochemicalsذخیرہ شدہ غذاؤں میں دستیاب نہیں ہوتے بلکہ یہ ادھ کچے پھلوں،سبزیوں ،مغزیات ،بیجوں اورLegumesمیں موجود ہوتے ہیں۔
ذیل میں ہم کھانے کی پلیٹ کو ان رنگا رنگ غذاؤں سے بھرنے کی تجاویز دے رہے ہیں جوکہ صحت کے لیے مفید ہیں۔

ہرارنگ
اس رنگ کی سبزیاں یعنی بروکلی،گوبھی،ہری مرچ،ہری پیاز کھانوں میں شامل کیجیے۔اس رنگ میں Glucosinolatesایسا اہم جزو ہے ،جو کینسر کے کیمیائی عناصر کی بیخ کنی یا مدافعت کرتاہے۔
سفید اور ہرامائل رنگ
لہسن،پیاز اوردیگر ایسی سبزیاں جو سفید مائل ہوں ۔دل ،مدافعتی نظام اور کینسر کے خلاف مفید ہیں۔

زردی مائل سبزیاں پیلی سبزیاں
ایسی غذائیں جوچمک دارپیلے رنگ پر مشتمل ہوں یازردی مائل رنگ لیے ہوئے ہوں،مثلاً مکئی کے دانے،زعفران کے دانے،زعفران ،ہلدی،ایووکاڈو،روز میری میں ایک مخصوص جزو
Zeaxanthinموجودہے جو آنکھوں کے عضلات اور خلیوں کو نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے اور بینائی کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ کینسر کے خلاف مزاحمت کرتاہے۔

نارنجی مائل یازردسبزیاں اورپھل
اس رنگ کے کھانوں میں فلیو ونائیڈز کی مقدار قدرے زیادہ پائی جاتی ہے ۔جو ہمارے عصبی نظام،مدافعتی صحت اور آنکھوں کے لیے بہتر ہیں ۔دل کے امراض اور کینسر سے بچاؤکے لیے بھی ان کا استعمال مفید ہے،گاجر،خوبانی،آڑو،پپیتا،خربوزہ اس کے بہترین ذرائع ہیں۔
تمام لیمونی پھل،گاجر ،آلو ،شکر قندی میں وٹامن سی کے علاوہ بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے۔
یہ (پھل اور سبزیاں)کینسر کو پھیلنے سے روکنے والے ہیں۔
سرخ رنگ کے پھل اور سبزیاں
اس رنگ کی غذاؤں سے ہر شخص بخوبی واقفیت رکھتا ہے ۔اکثریت کو سیب سرخ رنگ ہی میں بھا تا ہے۔ٹماٹر ہر گھر میں تقریباً روزانہ استعمال کیا جاتا ہے۔تربوز،سرخ مرچیں وغیرہ بھی عام استعمال کی چیزیں ہیں۔ان میں موجود ایک مخصوص جزوLycopeneکینسر کی روک تھام کرتا ہے۔

جامنی اور کانسی سبزیاں اور پھل
بلوبیریز،آلو چے،بینگن یہ دیگر وٹامنز کے ساتھ ساتھ بہت متحرک اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہیں ۔جو کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکتے ہیں۔
Phytochemicalsکے خاص الخاص ذرائع ثابت اناج،پھلیوں ،سویا بین ،مغزیات کے ساتھ رنگ ،برنگی سلاد کی شمولیت صحت کی ضامن بن سکتی ہے۔
اپنی ڈائٹ میں رنگ بھرنا قطعی مشکل فن نہیں۔
ہفتہ بھر میں کبھی کیلا،انگور ،خشک رس بھری کے ساتھ دہی اور دلیے کو ناشتے میں شامل کر لیں۔
کوشش کریں کہ گھر پر ہی پھلوں اور سبزیوں کے جوسز نکال لیں۔گاجر،مالٹے ،سیب اور لیموں کے جوسز میں پودینہ یا روز میری شامل کرکے غذائیت بڑھالیں۔ذائقہ منفرد لگے گا۔
رنگا رنگ سلاد کے فوائد اور غذائیت ان دونوں سے کہیں زیادہ ہیں ،تو کیوں نہ ابلے ہوئے چاول یا آلو کے چپس سلاد آڈر کی جائے۔

چپس کے بجائے کھیرا،گاجر یا مکئی کے دانے(پاپ کارن یا ریت میں بھنی ہوئی شکل میں)کھالیں۔
اینیمیاکی شکایت بھی نہیں رہے گی اور توانائی بھی ملے گی۔
کبھی پھل کھانا اچھا نہ لگے تو اسمودھی بنالیں۔چاہے دودھ یا دہی کے ساتھ اپنا پسندیدہ پھل شامل کرکے مزہ بڑھالیں ،لذت کے ساتھ توانائی بھی حاصل ہوگی۔

Browse More Cancer