Depression Se Nijaat Chahte Hain - Article No. 2086
ڈپریشن سے نجات چاہتے ہیں - تحریر نمبر 2086
جمعرات 18 فروری 2021

خوشی زندگی میں رنگ بھر دیتی ہے۔ہمیں ساری دنیا خوش نظر آتی ہے۔جب دل اداس ہوتا ہے تو زمانہ اداس نظر آتا ہے۔خوشی اور اداسی کبھی کبھی معمولی سی بات کا نتیجہ ہوتی ہے۔بعض اوقات انسان کو خود معلوم نہیں ہوتا کہ ان کیفیات کا سبب کیا ہے۔طبی ماہرین متفق ہیں کہ ڈپریشن میں کوئی بھی شخص مبتلا ہو سکتا ہے۔خواہ وہ دولت مند ہو،فن کار،تاجر،سیاست دان یا عام فرد ہو،مختلف عوامل کی زد میں آکر کوئی بھی ڈپریشن زدہ ہو سکتا ہے۔ڈپریشن میں مبتلا افراد کے اردگرد کے لوگوں کو کبھی اس کی خبر بھی نہیں ہوتی۔ڈپریشن میں مبتلا کچھ افراد اپنی کیفیات سے پیچھا چھڑانے کے لئے نشہ آور اشیاء کے استعمال پر مائل ہو جاتے ہیں۔ڈپریشن میں مبتلا اکثر افراد مایوسی،خوف، ناامیدی اور افسردگی کی وجہ سے گوشہ نشین ہو جاتے ہیں۔
ڈپریشن کب ہوتا ہے․․․؟
جب دماغ کے ایسے حصے جو جذبات و احساسات کو کنٹرول کرنے میں معمول سے کم فعال ہو جائیں،یا ان میں کیمیائی مادوں میں عدم توازن ہو جائے۔ڈپریشن کا سبب ماضی کے تلخ اور ناگوار واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔ان واقعات کی یادوں کے باعث کیمیائی رد عمل باقاعدگی اور توازن کو تبدیل کر دیتا ہے۔عموماً ڈپریشن کا علاج دواؤں اور کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے علاج میں کئی جڑی بوٹیاں بھی مفید ہوتی ہیں۔
ایشیائی جن سنگ(Asian Ginseng)
یہ بوٹی جسم کو سکون پہنچاتی ہے۔ذہنی دباؤ دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔جب زیادہ کام کرکے تھکان محسوس ہو تو جن سنگ تھکان دور کر دیتی ہے۔خواتین کو سن یاس کے دور میں جن مصائب کا سامنا ہوتا ہے،جن سنگ ان کا سدباب کرتی ہے۔
بابونہ(Chamomile)
یہ بوٹی بے خوابی دور کرتی اور گہری نیند لاتی ہے۔ککروندے کی پتیاں (Dandelion Leaves) یہ پتیاں وٹامن سے مالا مال ہوتی ہیں۔ان میں فولاد بھی ہوتا ہے۔
سدا بہار پودینہ(Lemon Balm)
پودینے کو خوش و خرم رکھنے والی جڑی بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔یہ اعصاب کو سکون بخشتی ہے اور پژمردگی دور کرکے آدمی کو ہشاش بشاش رکھتی ہے۔
اجمود کھائیے تندرستی پائیے
اجمود(Celery) شلجم کے پودے کی طرح کا پودا ہے،جو ترکاری کے طور پر استعمال ہوتا ہے،اس کے ہرے رنگ کے آپس میں جڑے ہوئے ڈنٹھل کچے یا پکا کر کھائے جاتے ہیں اور کبھی کبھی یہ مسالے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔اجمود وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کے لئے مفید ہے۔اجمود میں ایسے فعال مرکبات ہوتے ہیں جو ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمونز میں کمی کرتے ہیں۔اجمود کیلشیم،پوٹاشیم اور میگنیزیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور بلڈ پریشر میں بھی کمی کرتا ہے۔اجمود میں ایسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو فری ریڈیکلز کو خلیوں کو نقصان پہنچانے سے باز رکھتے ہیں اور اس طرح خلیوں کے سرطان پیدا کرنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔یہ سفید خلیے جسم کے مدافعتی عمل کے محافظ ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
ڈپریشن ایک رد عمل اور ایک کیفیت ہے۔ڈپریشن کے منفی اثرات پورے خاندان پر مرتب ہو سکتے ہیں ۔
اس کی وجہ سے گھریلو،ازدواجی،سماجی اور کاروباری زندگی سخت متاثر ہو سکتی ہے۔ڈپریشن نے ہزارہا گھرانوں کے سکھ چین کو برباد کیا ہے ۔ہزاروں افراد کی ہنستی کھیلتی زندگی کو گھن کی طرح چاٹ لیا ہے۔اس نے ان گنت لوگوں کی زندگی میں زہر گھول دیا ہے۔اگر کوشش کی جائے تو زندگی کو اس مشکل سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈپریشن کی کیفیات کو چھپایا نہ جائے۔جب دل اداس ہو، اندیشے خوف زدہ کرنے لگیں یا معمول کی سرگرمیاں بوجھ محسوس ہوں تو کسی دوست یا عزیز سے شیئر کر لینا مناسب ہے۔باتیں کرنا، مشورے لے لینا اور کسی صحت مند سرگرمی میں محو ہو جانا اس کا ایک محفوظ علاج ہے۔ڈپریشن کب ہوتا ہے․․․؟
جب دماغ کے ایسے حصے جو جذبات و احساسات کو کنٹرول کرنے میں معمول سے کم فعال ہو جائیں،یا ان میں کیمیائی مادوں میں عدم توازن ہو جائے۔ڈپریشن کا سبب ماضی کے تلخ اور ناگوار واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔ان واقعات کی یادوں کے باعث کیمیائی رد عمل باقاعدگی اور توازن کو تبدیل کر دیتا ہے۔عموماً ڈپریشن کا علاج دواؤں اور کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے علاج میں کئی جڑی بوٹیاں بھی مفید ہوتی ہیں۔
ایشیائی جن سنگ(Asian Ginseng)
یہ بوٹی جسم کو سکون پہنچاتی ہے۔ذہنی دباؤ دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔جب زیادہ کام کرکے تھکان محسوس ہو تو جن سنگ تھکان دور کر دیتی ہے۔خواتین کو سن یاس کے دور میں جن مصائب کا سامنا ہوتا ہے،جن سنگ ان کا سدباب کرتی ہے۔
بابونہ(Chamomile)
یہ بوٹی بے خوابی دور کرتی اور گہری نیند لاتی ہے۔ککروندے کی پتیاں (Dandelion Leaves) یہ پتیاں وٹامن سے مالا مال ہوتی ہیں۔ان میں فولاد بھی ہوتا ہے۔
سدا بہار پودینہ(Lemon Balm)
پودینے کو خوش و خرم رکھنے والی جڑی بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔یہ اعصاب کو سکون بخشتی ہے اور پژمردگی دور کرکے آدمی کو ہشاش بشاش رکھتی ہے۔
اجمود کھائیے تندرستی پائیے
اجمود(Celery) شلجم کے پودے کی طرح کا پودا ہے،جو ترکاری کے طور پر استعمال ہوتا ہے،اس کے ہرے رنگ کے آپس میں جڑے ہوئے ڈنٹھل کچے یا پکا کر کھائے جاتے ہیں اور کبھی کبھی یہ مسالے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔اجمود وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کے لئے مفید ہے۔اجمود میں ایسے فعال مرکبات ہوتے ہیں جو ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمونز میں کمی کرتے ہیں۔اجمود کیلشیم،پوٹاشیم اور میگنیزیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور بلڈ پریشر میں بھی کمی کرتا ہے۔اجمود میں ایسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو فری ریڈیکلز کو خلیوں کو نقصان پہنچانے سے باز رکھتے ہیں اور اس طرح خلیوں کے سرطان پیدا کرنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔یہ سفید خلیے جسم کے مدافعتی عمل کے محافظ ہوتے ہیں۔
تاریخ اشاعت:
2021-02-18
Your Thoughts and Comments
مزید ڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاج سے متعلق
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.