Angoor Ke Lajawab Fawaid - Article No. 2750

Angoor Ke Lajawab Fawaid

انگور کے لاجواب فوائد - تحریر نمبر 2750

انگور وٹامنز،معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں

پیر 7 اگست 2023

عائشہ ناصر
انگور وٹامنز،معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔انگور پانی سے بھی بھرے ہوئے ہیں جو آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔انگور کی ہر قسم موجود ہے انہیں تازہ بھی کھایا جا سکتا ہے اور انگور کو کشمش بنانے کے لئے خشک بھی کیا جا سکتا ہے یا انگور کا جوس یا سرکہ بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انگور کی اقسام کا رنگ بہت ہلکے سبز سے لے کر گہرے جامنی تک ہوتا ہے۔انگور باہر کی طرف ایک پتلی سی جلد کا نظر آتا ہے اور اندر سے نرم،رسیلا ہوتا ہے۔اس آرٹیکل میں ہم یہ جانیں گے کہ انگور کھانے سے آپ کی صحت کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے اور کیسے آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
غذائی اجزاء سے بھرپور
ایک بار ایک دن میں انگور کا کپ آپ کی روزانہ وٹامن سی کی ضروریات کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کرتا ہے تقریباً 20 فیصد وٹامن K کے لئے کم از کم 10 فیصد تانبے کے لئے انگور غذائی حساب سے زبردست ثابت ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس میں ڈی این اے کی مرمت اور کولیجن اور سیروٹونن دونوں کی پیداوار کے لئے وٹامن سی کی جو ضرورت درکار ہوتی ہے وہ بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے۔
ہڈیوں کی صحت بہتر
وٹامن K،کیلشیم،میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات کی بدولت انگور کھانے سے آپ کو مضبوط ہڈیوں کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔اگرچہ انگور میں پائے جانے والے یہ تمام غذائی اجزاء ہڈیوں کی صحت کے لئے اہم ہیں لیکن یہ سمجھنے کے لئے مزید مطالعات کی ضرورت ہے کہ انگور ہڈیوں کی صحت میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں مطلب انگور کو کن چیزوں میں ڈال کر مزید اسے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے کیسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

حفاظتی اینٹی آکسیڈنٹ کا ذریعہ
انگور قدرتی مرکبات کا ایک ذریعہ ہیں جن میں پولی فینال،کیٹیچنر اور اینتھوسیاننز شامل ہیں۔انگور کے رنگ کا تعین کرنے کے لئے روغن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان مرکبات میں حفاظتی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی شامل ہیں۔در حقیقت انگور کا رس پھلوں میں فینولک مرکبات کے امیر ترین ذرائع میں سے ایک ہے جس کے بارے میں سب سے زیادہ بات ہے ثابت ہوتی ہے یعنی جو کیمیکل اور فیزیکل دونوں خصوصیات کا حامل ہو۔

دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار
طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جو آپ کے دماغ پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔پارکنسن کی بیماری اور الزائمر کی بیماری کے بارے میں سوچیں کہ یہ آکسیڈیٹیو تناؤ کی علامات ہو سکتی ہیں لیکن ان بیماریوں کے ہونے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj