Badam - Shifa Bakhsh Ghiza O Dawa - Article No. 2653

Badam - Shifa Bakhsh Ghiza O Dawa

بادام ․․․ شفا بخش غذا و دوا - تحریر نمبر 2653

ہم سب کے لئے ایک لذیذ غذائیت سے بھرپور صحت بخش اور حسن کا ضامن قدرتی تحفہ ہے

منگل 28 فروری 2023

اسٹون فروٹ خاندان کا ننھا سا بیضوی سنہری مائل بھورا بادام ہم سب کے لئے ایک لذیذ غذائیت سے بھرپور صحت بخش اور حسن کا ضامن قدرتی تحفہ ہے۔بادام غذائی اجزاء سے مالا مال ہے خصوصاً یہ وٹامن E اور پروٹین سے بھرپور ہے۔بادام کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار انجام دیتا ہے۔تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ نہ صرف جسم میں کولیسٹرول کی مقدار گھٹاتا ہے بلکہ یہ جسم کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جو انسانی زندگی کے لئے خطرناک اور مہلک ہیں‘یہ جسم کی مجموعی صحت برقرار رکھتا ہے‘بادام دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے یہ تمام شواہد فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (FDA) کی تحقیقات کے بعد حاصل کیے گئے ہیں جو یو ایس اے میں مصروف عمل ہے۔
بادام ایک صحت سے بھرپور غذا ہے جو کہ جسم کو غذائی ریشے‘کیلشیم اور میگنیشیم جیسے اجزاء فراہم کرنے کا ماخذ ہے۔

(جاری ہے)

بادام کو صرف کیلوریز کے خوف سے استعمال نہ کرنا غلط ہے۔بادام سے حاصل ہونے والی توانائی صحت بخش اور نقصان دہ اثرات سے پاک ہے۔بادام ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خلاف بھرپور مدافعت کرتا ہے۔بادام وٹامن E کی ایک قسم Alpha Tocopherol کی فراہمی کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔


بادام․․․حسن کا ضامن:
بادام نہ صرف اندرونی طور پر ہماری صحت کے لئے بہترین ہے بلکہ بادام کا استعمال بیرونی طور پر بھی ہماری جلد کی خوبصورتی اور دلکشی کا ضامن ہے۔
بادام کے چند دانے رات بھر بھگو دیں صبح انہیں پیس کر منہ دھونے سے قبل چہرے پر اچھی طرح لگائیں 20 منٹ بعد منہ دھو لیں۔یہ عمل رنگت گوری اور جلد کو نکھار بخشنے کے لئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
بادام کے چند دانے پیس کر شہد میں ملا لیں اور اسے چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں 25 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔نرم و ملائم اور تروتازہ جلد کے لئے یہ بہترین فیشل ثابت ہو گا۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj