Chutki Bhar Zafran , Heran Kun Fawaid - Article No. 2268
چٹکی بھر زعفران ، حیران کن فوائد - تحریر نمبر 2268
یہ مٹھاس بھرے کھانوں کا مصالحہ ہے
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے
زعفران میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم اور اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے عارضوں سے محفوظ رکھتا ہے۔اس مصالحے میں کیروسن جیسے مرکبات دماغ میں سوزش اور تکسیدی نقصان کو ممکنہ حد تک کم کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ یادداشت کو بڑھاتے ہیں۔علاوہ ازیں الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے موافق ہے۔
جگر اور کینسر کے بچاؤ میں مددگار
حالیہ تحقیق کے مطابق زعفران جگر کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
بڑھتے وزن میں کمی
اس بات کے بھی کچھ شواہد موجود ہیں کہ زعفران سے وزن میں کمی لانے اور بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔زعفران کے استعمال سے کمر کے گرد موجود چربی میں کمی آتی ہے۔جو لوگ اس کا سپلیمنٹ لیتے ہیں ان کو بھوک کم لگتی ہے اور کم کھانے کے باعث ان کا وزن بڑھنے کے مواقع بھی کم ہو جاتے ہیں۔
بے خوابی سے نجات
بہتر صحت کے لئے نیند کا پورا ہونا ضروری ہے لہٰذا بے خوابی دور کرنے کے لئے زعفران والا دودھ پی کر سونے سے بھرپور نیند آتی ہے مگر یہ خیال رہے کہ یہ دودھ آدھ پون گھنٹے قبل لیا جائے بعد میں سونے کی تیاری کی جائے۔
مزاج بہتر بنائے
طبیعت پر چھائی ہوئی افسردگی،پژمردگی اور یاسیت دور کرنے کے لئے جہاں دیگر امور پر توجہ دی جاتی ہے وہیں غذا میں تبدیلی بھی خاطر خواہ اثر چھوڑتی ہے۔زعفران کے Extracts دماغ کے ہارمونز جیسے Serotonin کی سطح کو متاثر کئے بغیر Dopamine کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں یہ خوشی دینے والا ہارمون ہے چنانچہ موڈ بہتر ہوتا ہے اور آپ جو کام کر رہے ہوں اس میں لطف کا احساس ہوتا ہے۔اس مصالحے سے یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ ہر روز 30 ملی گرام زعفران استعمال کیا جائے تو معتدل سے ڈپریشن کا علاج بھی آسان ہو جاتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس کی دستیابی
ایک جائزے کے مطابق زعفران میں Kaemp Ferol اور Safranal جیسے فعال اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں۔یہ انسانی جسم میں تکسیدی دباؤ اور فری ریڈیکلز (آزاد خلیوں) کے خلاف مدافعت میں مدد دیتے ہیں۔یہ خلیے دل کی بیماریوں سمیت کئی دیگر امراض کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے اینٹی آکسیڈنٹس صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
اسٹرابیری دل کو طاقت دیتی ہے
Strawberry Dil Ko Taqat Deti Hai
کھٹا میٹھا مزیدار انار
Khatta Meetha Mazedar Anar
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی
Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi
جو کا پانی
Jau Ka Pani
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری
Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں
Hum Tomato Kyun Khayen
ملیٹھی ۔ لاجواب دوا
Mulethi - Lajawab Dawa
زیتون کے استعمال سے درد غائب
Zaitoon Ke Istemal Se Dard Gayab
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit