Coriander Ke Fawaid - Article No. 2262

Coriander Ke Fawaid

دھنیا کے فوائد - تحریر نمبر 2262

دھنیا کے بارے میں جتنا لوگ سوچتے ہیں اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں

ہفتہ 2 اکتوبر 2021

دھنیا کا شمار سبزی میں ہوتا ہے گویہ الگ سبزی کے طور پر نہیں پکایا جاتا البتہ سالن میں ضرور شامل کیا جاتا ہے۔یہ کسی بھی ڈش کے ذائقے میں صرف اضافہ نہیں کرتا بلکہ اشتہاء انگیز مہک بھی رکھتا ہے۔دھنیا کے بارے میں جتنا لوگ سوچتے ہیں اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
بھارت اور پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کا ہیڈ کوارٹر بنتے جا رہے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ مرض سے لڑنے کے نئے طریقوں کی کھوج نہیں کرتے۔
برطانوی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دھنیا کے عرق میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو جب خون میں شامل ہوتے ہیں تو اس سے انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔
اگر آپ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے پریشان رہتے ہیں تو اس مشکل کا حل قدرت نے دھنیے کے پتوں میں رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

دھنیا آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روک رکھتا ہے۔


اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو دھنیا آپ کو نفع پہنچا سکتا ہے۔دھنیا کے پتے کو ہنزجک نامی مرکب اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں یہ دونوں جز و خون کی گردش کو متناسب بنائے رکھتے ہیں۔
اگر آپ معدے کے مریض ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ معدے کے صفرا کو دور کرتا ہے۔پیاس روکتا ہے اور قے ختم کرتا ہے۔مقوی معدہ ہے۔اندرونی طور پر ریاح مفرح اور وسواس کیلئے مفید ہے۔
منہ کی گرمی اور گلے کے درد کیلئے دھنیا پانی میں ابال کر نیم گرم پانی سے غرارے کرنے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj