Gurr K Faide - Article No. 2000

Gurr K Faide

گُڑ کے فائدے - تحریر نمبر 2000

گڑ کا استعمال دمہ،کھانسی،پیٹ کے کیڑے سے نجات اور ماؤں کے دودھ میں اضافے کا باعث ہوتا ہے

پیر 9 نومبر 2020

جمیلہ آصف
گڑ کا استعمال دمہ،کھانسی،پیٹ کے کیڑے سے نجات اور ماؤں کے دودھ میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔جب تک چینی کا نام کسی نے نہیں سنا تھا اور بڑے پیمانے پر اس کی تیاری نہیں ہوتی تھی اس سے پہلے لوگ خالص گڑ کا استعمال کرتے تھے۔جس کا ذائقہ منفرد ہوتا تھا اور لوگوں میں بیماریاں بھی کم ہوتی تھیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق نیا گڑ کف،دمہ،کھانسی،پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لئے مفید ترین ہے۔
گڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں ہے جبکہ پرانا گڑ خشک مزاج ہوتاہے،گڑ معدے کو ٹھیک کرتا ہے۔قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف ختم کرتا ہے۔گڑ میں کیروٹین،نکوٹین،وٹامن اے،وٹامن بی ون،وٹامن بی ٹو،وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شیر خوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لئے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گڑ صبح و شام استعمال کریں اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔

حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گڑ کے حلوے کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے۔جن طلباء کو اسباق کے یاد رکھنے اور پڑھائی میں سبق یاد نہ رہنے کی شکایت ہو اور وہ طلباء جنہیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انہیں صبح و شام گڑ کا حلوہ استعمال کرنا چاہیے۔گڑ میں موجود فولاد،انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے،خون میں ہیمو گلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے اور جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔

آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ہو گی۔سوتے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ ملتا ہی ہے،اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس،پیٹ کی گڑگڑاہٹ اور ہاتھ پاؤں کی سوجن اور کھانسی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj