Hari Pyaz Ke Zaiqe Bare - Article No. 2685
ہری پیاز کے ذائقے بڑے - تحریر نمبر 2685
لذت میں اعلیٰ،غذائیت بھی عمدہ
ہفتہ 15 اپریل 2023
پیاز کو کاشت کی جانے والی قدیم بوٹی کہا جاتا ہے۔قدیم ہندوستان میں پیاز کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔زخموں کو مندمل کرنے کے لئے پیاز کا رس استعمال ہوتا تھا۔اس کا ذکر قدیم لوک داستانوں اور مختلف روایتوں میں بھی موجود ہے۔قدیم مصریوں کا یہ عقیدہ ہوتا تھا کہ یہ بد روحوں کو بھکاتی ہے۔
(جاری ہے)
وہ جب کوئی قسم کھاتے تھے تو ایک ہاتھ میں پیاز رکھتے تھے۔
پیاز سالن کا اہم جز ہے۔ہری پیاز کو مختلف کھانوں میں استعمال کرنے کے علاوہ سوپ میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ہری پیاز کی لذیذ چٹنی ہری پیاز کے پکوڑوں کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔اس میں بلڈ شوگر کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔یہ خون کی نالیوں میں عمر رسیدگی کے باعث ہونے والی تبدیلیوں کو روکتی ہے۔اس طرح دل متحرک رہتا ہے۔امریکہ میں سبزیوں اور جڑی بوٹیوں کو دواؤں کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
ہری پتوں والی سبزیوں کی افادیت اب مغرب میں تسلیم کی جا رہی ہے کیونکہ یہ سبزیاں اپنے اندر معدنیات کا خزانہ رکھتی ہیں لہٰذا ہری پیاز کی اہمیت بھی اس کے خواص کی بناء پر مغرب میں مقبول ہے۔یہ ایک ایسی مستقل طور پر اُگنے والی سبزی ہے جو دنیا بھر کے باورچی خانوں کی زینت بن گئی ہے۔
سردیوں میں سوپ اور چائنیز کھانوں میں استعمال کرنے کی وجہ سے اس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میں فولاد بھی پایا جاتا ہے۔اگر آپ ہری پیاز کو کسی بھی صورت میں اپنی غذا کا حصہ بنائیں گے تو اس سے کھانوں کا نہ صرف ذائقہ بہتر ہو گا بلکہ آپ اپنی صحت میں بھی تبدیلی دیکھیں گی اور خود کو توانا محسوس کریں گی۔پیاز بہت زیادہ بھوننے سے رنگت اور غذائیت دونوں کھو دیتی ہے۔یہ پورا سال بازار میں نظر آنے والی سستی سبزی ہے۔اس کو فریزر میں محفوظ کرنے سے گریز کریں۔اسے تین چار دن سے زیادہ فریج میں نہ رکھیں۔فریج میں رکھنے سے پہلے اسے اخبار میں لپیٹ لیں اس طرح یہ چند دن یونہی تازہ محفوظ ہو جائے گی۔
آئیے ہری پیاز خود کاشت کر لیں
ہری پیاز یا Spring Onion کی ڈنٹھل کے آخری ایک انچ کے حصے کو پانی کی بوتل میں ڈال کر رکھا جائے تو اس سے پندرہ روز کے اندر ہری پیاز کے پتے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس بوتل یا کنٹینر کو گھر کی کھڑکی یا ٹیرس پر رکھیں،گھر کی خوبصورتی بڑھے گی اور آپ کو گھر بیٹھے تازہ سبزی ملتی رہے گی۔اسے آپ سلاد،آملیٹ اور چاولوں کے علاوہ آلو کے ساتھ ترکاری بنائیے۔کیمیائی کھاد کے مضر اثرات سے پاک ہری پیاز بے حد غذائیت بخش ہے۔
احتیاطی تدابیر
اگر کوئی سبزی بوتل یا کنٹینر میں اُگائی جا رہی ہو تو اس کا پانی ہر روز بدلنا ضروری ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
اسٹرابیری دل کو طاقت دیتی ہے
Strawberry Dil Ko Taqat Deti Hai
کھٹا میٹھا مزیدار انار
Khatta Meetha Mazedar Anar
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی
Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi
جو کا پانی
Jau Ka Pani
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری
Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں
Hum Tomato Kyun Khayen
ملیٹھی ۔ لاجواب دوا
Mulethi - Lajawab Dawa
زیتون کے استعمال سے درد غائب
Zaitoon Ke Istemal Se Dard Gayab
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit