Jackfruit Yani Kathal - Article No. 2716

Jackfruit Yani Kathal

جیک فروٹ یعنی کٹھل - تحریر نمبر 2716

یہ مشرقی ایشیاء کا ذائقہ دار پھل ہے

منگل 30 مئی 2023

سیب،انار،کیلے اور دوسرے پھلوں کی طرح یہ پھل اس قدر معروف نہیں لیکن مشرقی ہندوستان اور ایشیاء میں کٹھل کی کاشت بھی ہوتی ہے اور یہ کم و بیش سال بھر یہاں دستیاب ہوتا ہے۔کہتے ہیں کہ جو کوئی ایک بار کٹھل چکھ لے وہ اس کا شیدائی ہو جاتا ہے۔مشرقی ایشیائی ملکوں کے سلونے اور میٹھے پکوانوں میں بھی اسے شامل کیا جاتا ہے آئیے جاننے کی کوشش کریں کہ جیک فروٹ Jack Of All Fruits کیسے کہلایا اور اس میں کتنے غذائی خواص موجود ہیں۔

ہاضمے کیلئے موٴثر ترین پھل
کٹھل فائبر پر مشتمل پھل ہے۔دو کھانوں کے درمیانی عرصے میں جب آپ کو ہلکی بھوک ستائے کٹھل کھایا جا سکتا ہے۔یہ آئیڈیل ناشتہ ہے۔علم طب کی رو سے انسانی جسم پر بیماری مسلط ہونے کی ایک بڑی وجہ قوت مدافعت کا کمزور ہونا بھی بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سارے عمل کا مرکزی کردار ہماری غذا نبھاتی ہے اور غذا کو جزو بدن بنانے کی ذمہ داری میٹابولزم پر عائد ہوتی ہے۔

کٹھل میں آنتوں کی سوزش دور کرنے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔اگر فربہہ خواتین و حضرات اسے پابندی سے کھائیں تو قدرتی اور سہل انداز سے وزن میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے تاہم غیر ضروری چکنائی والی غذائیں اور بازاری میٹھے مشروبات کم مقدار میں استعمال کئے جائیں تو جلد ہی اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔
کینسر کے خلاف دفاعی صلاحیت
کٹھل میں مکمل طور پر فائٹو کیمیکلز موجود ہیں۔
ظاہر ہے کہ نباتاتی جواہر پر مبنی خوراک خون میں زہریلے مادوں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں اور مسلسل غذائی کمی کے مسائل بھی ختم کرتے ہیں۔ایسے خاندان جن میں کینسر جیسا موذی مرض نسلاً موجود ہو،طبی ماہرین وٹامن C اور غذائی کیمیائی خواص پر مشتمل اس پھل کو بطور خاص کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔کینسر میں سیلز کو پہنچنے والے نقصانات اور فری ریڈیکلز کے کیمیائی اثرات سے نبٹنے کی دفاعی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
سرجری کے بعد ہونے والے انفیکشنز سے محفوظ رکھتا ہے۔
کٹھل،دل کا دوست پھل
کٹھل میں پوٹاشیم اور میگنیزیئم کی وسیع تر مقدار موجود ہے یہ دونوں اجزاء باہمی اشتراک سے ہائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر جیسے عارضوں کو دور کرتے ہیں اس لئے کٹھل کو دل کا دوست پھل قرار دیا جاتا ہے۔یہ دل کے دورے شریانوں کی تنگی اور امراض قلب میں بے حد کارآمد اور مفید پھل ہے۔

خون کی کمی کا قدرتی علاج
کٹھل فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ہیموگلوبن کی سطح کو متوازن کرتا ہے۔ایسی خواتین جو زچگی کے مراحل سے گزر رہی ہوں انہیں اضافی فولاد کی ضرورت ہوتی ہے خاص کر اینیمک خواتین کا آئرن کے سپلیمنٹس تجویز کئے جاتے ہیں۔اگر آپ کے شہر میں کٹھل موجود ہو تو اسے غذا میں شامل کیجئے اور فکروں سے آزاد ہو جائیے۔
اس پھل میں کاربوہائیڈریٹس،قدرتی شکر مثلاً سیکروز اور فرکٹوز موجود ہیں اس لئے توانائی بہم پہنچانے کا قدرتی اور موٴثر ترین ذریعہ ہے۔ورزش کرنے کے بعد تھوڑی سی مقدار میں بھی اسے کھا لینا کافی ہوتا ہے۔
بینائی اور ہڈیوں کی صحت رکھے برقرار
اس پھل میں وٹامن A اور کیلشیم دونوں اجزاء مل کر آنکھوں اور ہڈیوں کے امراض میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی عمر کے لوگوں کو موتیا اُتر آنے کی شکایت رفع کرتا ہے جبکہ کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کے امراض میں مفید ترین جزو ہے آسٹیوپوروسس کے مریضوں کیلئے کٹھل بہترین پھل ہے اس کے علاوہ بھی جوڑوں کے دردوں میں موافق پھل ہے۔
100 گرام کٹھل کے چند اہم غذائی خواص
کیلوریز 94
مجموعی چکنائی 0.30 گرام
سیچوریٹڈ فیٹس 0.06 گرام
مونو ان سیچوریٹڈ فیٹس 0.06 گرام
پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس 0.06 گرام
کولیسٹرول 0.00 گرام
کاربوہائیڈریٹس 24.0 گرام
ڈائٹری فائبر 1.58 گرام
پروٹین 1.50 گرام
فاسفورس 36.0 ملی گرام
پوٹاشیم 303 ملی گرام
سوڈیم 3.00 ملی گرام

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj