Jheenge Aur Kekray - Article No. 2394

Jheenge Aur Kekray

جھینگے اور کیکڑے - تحریر نمبر 2394

سرد موسم کی خاص غذائیں

جمعہ 11 مارچ 2022

دنیا بھر میں اب ہر موسم شدید حالت میں آ رہا ہے۔آپ نے موسم گرما میں گرمی کی شدت دیکھی ہو گی اب سردیاں بھی اسی شدت سے آئی ہیں۔کراچی جیسے میدانی علاقے میں جہاں جولائی میں بارشیں ہوتی تھیں اب کے برس دسمبر اور جنوری میں بارشیں ہوئیں لہٰذا اس موسم کو دیکھتے ہوئے سمندری غذاؤں کا استعمال اور رجحان بڑھ گیا۔صحت کو قائم رکھنے کے لئے مچھلی،جھینگوں اور کیکڑوں کو غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

جھینگے اور کیکڑے کا سوپ اس موسم کی ضرورت ہے خاص طور پر جب بزرگ لوگ کھانسی،نزلے یا پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہوں تو ماہرین طب انہیں کیکڑے کا سوپ بطور غذائی دوا تجویز کر سکتے ہیں سخت سردی میں سانس کے امراض یا الرجی ہو جائے تو مچھلی اور جھینگے دونوں ہی فائدہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

صاحب ذوق افراد جھینگوں کی بریانی،کڑاہی اور تلے ہوئے جھینگے پسند کرتے ہیں۔


جھینگے کیوں مفید ہیں؟
قدرت نے سمندری غذا کو انسان کے لئے بے پناہ فوائد کا حامل بنایا ہے اور اس کی ایک اور بہترین مثال جھینگا ہے۔یہ صحت برقرار رکھنے اور بالخصوص جگر کی بیماریوں کے خاتمے کے لئے مفید نسخہ مانا جاتا ہے۔امریکہ کے سائنسدانوں کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ جھینگے کا گوشت بانجھ پن،جگر کی خرابی،مثانے کے کینسر اور کئی دماغی عارضوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
جھینگے مکروہ ضرور ہیں مگر حرام غذا نہیں۔
100 گرام جھینگوں کے غذائی خواص
کیلوریز 99
فیٹ 0.3 گرام
کاربوہائیڈریٹس 0.2 گرام
کولیسٹرول 189 ملی گرام
سوڈیم 111 ملی گرام
پروٹین 24 گرام
علاوہ ازیں ان میں کیلشیم،فاسفورس،پوٹاشیم،وٹامن E,A کے علاوہ Niacin اور B12 موجود ہیں۔جھینگوں میں آئرن بھی موجود ہے جو خون کے سرخ ذرات بڑھاتے ہیں اور توانائی بہم پہنچاتے ہیں۔
سمندری غذاؤں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز تو ہوتے ہی ہیں وہ خواہ مچھلی ہو یا جھینگوں کی مختلف اقسام ہوں۔چونکہ یہ دل کے لئے اچھی غذا ہیں اور وٹامن D اور Zinc کی اضافی خوبیوں سے لیس بھی ہیں تو اسے کھانے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لینا چاہئے۔
یہ وزن گھٹاتے ہیں
جھینگے Zinc کا بہترین ذریعہ ہیں اور یہ معدنی جزو ایک اور ہارمون Leptin تشکیل دیتا ہے جو وزن کو اعتدال میں رکھتا ہے۔
ان میں چکنائی کا جزو بہت معمولی ہوتا ہے اور کیلوریز بھی کم ہونے کی وجہ سے سبزیوں کے ساتھ کھایا جائے یا سادہ شکل میں ہر طرح سے مفید ہوتا ہے۔اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے کمالات میں بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنا بھی شامل ہے۔مسلمان جب جھینگے صاف کرتے ہیں تو ان کے پیٹ سے ایک کالا مائل سرمئی دھاگہ نکالتے ہیں اس طرح یہ گوشت صاف ہوتا ہے۔البتہ انہیں بہت دیر تک پکانے سے ان کی غذائیت ختم ہو سکتی ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj