Khali Meda Aab Noshi - Article No. 748

خالی معدہ آب نوشی - تحریر نمبر 748
اس سے کچھ بیماریوں کا سو فیصد علاج ممکن ہے۔
پیر 3 اگست 2015
جاپان کی میڈیکل سوسائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہیں ہی پانی پینے کا عمل دیرینا اور پیچیدہ امراض کے علاوہ جدید بیماریوں کا موثر علاج ثابت ہوا ہے جاپانی معاشرہ قدیم روایات پر قائم ہے ۔ یہاں خواب بیدار یا نیندسے جاگنے کے ساتھ ہی صبح نہار منہ پانی پینے کا رواج عام ہے ۔ سائنسی تجربات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ نہار منہ پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہے ۔ جاپان کی میڈیکل سوسائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینے کا عمل دیر بنا اور پیچیدہ امراض کے علاوہ جدید بیماریوں کا موثر علاج ثابت ہوا ہے ۔ جاپان کی میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پانی کے ذریعے چند بیماریوں کا 100فیصد کامیاب علاج ممکن ہے مثلاََ سراور جسم کا درد قلب کے نظام میں پایا جانے والا نقص ، آرتھرائٹس ، ہارٹ بیٹ یہ دل کی دھڑکن کی غیر معمولی تیزی ، امرگی ، موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریوں ، برونگائٹس، ایستھمایا دمہ ، ٹی بی ، گردن توڑ بخار یا پردہ دماغ کا ورم ، گردے کی خرابی ، معدے کی بیماریوں ، ذیا بیطس ، قبض ، امراض چشم ، آنکھ ، ناک اور کان کی بیماریوں اور دیگر زنانہ امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا 100فیصد مفید ثابت ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
پانی سے علاج کا طریقہ
صبح سویرے اٹھتے ہی دانت صاف کرنے سے پہلے 4گلاس پانی پینا چاہئے ۔ کسی بیماری میں مبتلا یا معمر افراد اگر اکھٹا 4گلاس پانی ناپی سکیں تو کم ازکم 1گلاس پانی پئیں اور اس کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے اسے 4گلاس تک لے جانے کی کوشش کریں ۔ اس کے بعد دانت صاف کیجئے تاہم 45منٹ بعد تک کھانے اور پینے سے پرہیز کیجئے ۔ اس کے بعد آپ نارمل ناشتہ کرسکتے ہیں ۔ ناشتے دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد 2گھنٹے تک کچھ اور کھانے یا پینے سے پرہیز کریں ۔ پانی کے ذریعے علاج کے اس طریقہ کار سے چند خاص بیماریوں کا علاج چند دنوں کے اندر ممکن ہے مثلاََہائی بلڈ پریشر یعنی بلند فشارخون کا علاج 30روز کے اندر ، گیسٹرک پرابلم 10روز میں ذیا بیطس ایک ماہ کے اندر قبض سے نجات 10دنوں میں ، کینسر یا سرطان 180روز میں اور ٹی بی پانی کے اس طریقہ علاج سے 90دنوں کے اندر اندر ٹھیک ہوسکتی ہے ۔آرتھرائٹس ، گٹھیے یا جوڑوں کی سوزش کے شکار مریضوں کے لئے پانی سے علاج سے متعلق ہدایات کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پہلے ہفتے میں تین دن اور دوسرے ہفتے سے ہر روز 4 گلاس پانی نہار منہ دانت برش کرنے سے پہلے پئیں اور اس کے بعد 45منٹ تک کچھ کھانے یا پینے سے پرہیز کریں ۔
چین اور جاپان میں لوگ کھانے کے دوران پانی یا کوئی دوسرا ٹھنڈا مشروب پینے کے بجائے چائے پیتے ہیں ۔ خاص طورسے سبز چائے یا قہوا کھانے کے ساتھ ٹھنڈا پانی یا دیگر مشروب پینے سے غذ ا میں شامل تیل گھی یا چرب اشیاء جمنے لگتی ہیں اور اس طرح ہاضمے کا نظام سست رفتار ہوتے ہوتے خراب ہونے لگتا ہے ۔یوں کیچڑ نمایہ چکنی چیز معدے میں جا کر اس میں پائے جانے والے قدرتی تیزاب کے ساتھ متصادم ہوتی ہے ۔ آخر کار یہ چکنا مادہ انتڑیوں کی اندرونی حصے میں ایک جھلی سی بنا دیتا ہے ۔ جو رفتہ رفتہ کینسر یا سرطان کا سبب بنتی ہے ۔ اس لئے چینی اور جاپانی ماہرین کی طرح سے دیگر ممالک کے طبی کا ماننا ہے کہ کھانے کے بعد گرم پانی یا سوپ پینا صحت کے کئے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj

انگور کے لاجواب فوائد
Angoor Ke Lajawab Fawaid

ستو
Sattu

اروی ۔ قدرتی طور پر وزن کم کرنے والی سبزی
Arvi - Qudrati Tor Par Wazan Kam Karne Wali Sabzi

موسم گرما کی سوغات جامن
Mausam Garma Ki Soghat Jamun

لیچی کے طبی اور غذائی فوائد
Lychee Ke Tibbi Aur Ghizai Fawaid