Kheere (Cucumber) Ke Ehem Faide Jin Se Aap Lailam Hain - Article No. 2477

Kheere (Cucumber) Ke Ehem Faide Jin Se Aap Lailam Hain

کھیرے کے اہم فائدے جن سے آپ لاعلم ہیں - تحریر نمبر 2477

قدرت نے ہمیں بے شمار غذائیت سے بھرپور پھلوں،سبزیوں اور دیگر نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں شروع کر دیں تو یقینا ہم بے شمار بیماریوں سے نہ صرف بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں

بدھ 29 جون 2022

قدرت نے ہمیں بے شمار غذائیت سے بھرپور پھلوں،سبزیوں اور دیگر نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں شروع کر دیں تو یقینا ہم بے شمار بیماریوں سے نہ صرف بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔
کھیرے کا شمار بھی غذائیت سے بھرپور ایک سبزی میں ہوتا ہے اور عام طور پر اس کا استعمال کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کیا جاتا ہے تاہم قدرت نے اس میں بھی ہمیں بے شمار غذائی اجزاء سے نوازا ہے جو جسم کو مختلف اندرونی اور بیرونی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو کھیرا کھانے کے چند اہم فوائد بتا رہے ہیں۔کھیرے میں 95 فیصد پانی ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو کم نہیں ہونے دیتا اور اس کا روزمرہ استعمال ہمارے جسم میں نہ صرف پانی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ اس کے علاوہ جسم کے لئے دیگر ضروری وٹامن بھی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے افراد اپنے چہرے کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں اور خاص طور پر خواتین وہ تو اس کی نگہداشت میں کوئی کثر نہیں چھوڑتیں تو کھیرا کھائیں اس سے نہ صرف آپ کی جلد کی خوبصورتی برقرار رہے گی بلکہ یہ آنکھوں کی سوجن اور اس کے گرد بننے والے سیاہ حلقوں کو بھی ختم کرتا ہے اگر کھیرے کو آپ تھوڑی دیر اپنی آنکھوں پر رکھ لیں تو اس سے سوجن کے ساتھ آنکھوں پر بننے والے سیاہ حلقے بھی ختم ہو جائیں گے۔


طبی ماہرین کے مطابق کھیرے میں موجود تین اقسام کے اجزاء انتہائی اہم ہوتے ہیں اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تینوں اجزاء کی وجہ سے سرطان کی بہت سی اقسام کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔اگر آپ کھیرے کا ایک گول ٹکڑا اپنے ہونٹوں یا منہ پر رکھ کر 30 سیکنڈ تک زبان سے مسلیں تو اس سے نہ صرف منہ میں موجود بہت سے اقسام کے جراثیم کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ یہ منہ سے آنے والی بدبو کو بھی ختم کر دیتا ہے۔
دُبلا یا سلم نظر آنا ہر خواتین کا خواب ہے اور اس کے لئے خواتین طرح طرح کے جتن کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں لیکن کھیرے میں اس مسئلے کا بھی حل موجود ہے لہٰذا ایسے تمام افراد جو وزن میں کمی چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھیرے کا استعمال کریں جب کہ کھیرے کا استعمال قبض کی بیماری سے چھٹکارے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔کھیرے کا رس لبلبے کو انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی اہم ہے اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو کھیرے کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جب کہ تحقیق کے مطابق کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی کھیرا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj