Kurra E Arz Ke 7 Super Foods - Article No. 2709

Kurra E Arz Ke 7 Super Foods

کرہِّ ارض کے 7 سپر فوڈز - تحریر نمبر 2709

رکھیں صحت کو محفوظ

ہفتہ 20 مئی 2023

غذائی ماہرین اور ڈاکٹروں نے طویل تحقیق کے بعد 7 اہم غذاؤں کی فہرست تیار کی ہے جنہیں اپنے معمولات میں شامل کرنے سے جسم کے ہر عضو کو بہترین حالت میں رکھا جا سکتا ہے اور درجنوں امراض سے بچا جا سکتا ہے،ان میں جان لیوا امراض بھی شامل ہیں۔ماہرین کی تجویز کردہ ان غذاؤں کو سپرفوڈز قرار دیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کم خرچ اور آسانی سے دستیاب ہیں لیکن ان پر توجہ نہیں دی جاتی۔
برمنگھم کی ایک کیٹرنگ کمپنی سے وابستہ ماہرین غذائیت نے بھی انہیں کرہّ ارض کی صحت مند ترین خوراک قرار دیا ہے۔
لیموں
لیموں وٹامن C کا کارخانہ ہے اور ایک لیموں روزانہ کھانے سے جسم میں وٹامن C کی یومیہ ضروری مقدار کافی حد تک پوری ہو جاتی ہے۔وٹامن C اچھے یعنی HDL کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔اس میں موجود Flavonoids کینسر کو روکنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ جسم کے ہر حصے میں ہونے والی سوزش اور جلن کو ختم کرتا ہے۔


شاخ گوبھی (بروکولی)
بروکولی ایک بڑا ٹکڑا کھانے سے بدن کو وٹامن K یومیہ ضرورت کے حساب سے کافی مقدار میں دستیاب ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس گوبھی میں وٹامن C بھی موجود ہے۔یہ تمام کینسرز میں مفید ترین غذا ہے۔
سرخ آلو اور پالک
ایک سرخ آلو میں 66 ملی گرام Folate ہوتا ہے جو جسمانی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کو روکتا ہے اور ایسی ہی مقدار پالک میں بھی پائی جاتی ہے۔
اس میں موجود وٹامن A کی بھرپور مقدار کینسر کے خلاف مزاحمت کرتی ہے اور جسمانی Immunity System کو مضبوط بناتی ہے۔پالک آنکھوں کی صحت کے لئے موثر سبزی ہے۔یہ بھی جسمانی مدافعتی نظام کو تقویت دینے والی سبزی ہے۔
سالمن مچھلی
بالخصوص یہ مچھلی اومیگا 3 کا خزانہ ہے جو دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ڈپریشن کو دور کرتے ہیں۔
کینسر کی افزائش نہیں ہونے دیتے اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔مچھلی میں موجود نیاسین الزائمر (بھولنے کی بیماری) اور دیگر ذہنی امراض سے بچاتا ہے۔
سیاہ چاکلیٹ
یعنی ڈارک چاکلیٹ اگرچہ ذائقے میں ملک چاکلیٹ سے بہتر معلوم نہیں ہوتی لیکن یہ LDL یعنی خراب کولیسٹرول کو ختم کرتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں متعدد اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے مدافعتی نظام کو قوی تر کرتے ہیں۔

اخروٹ
اخروٹ میں بھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار موجود ہے۔یہ ہمارے موڈ کو خوشگوار بناتے ہیں ذہنی تھکان دور کرتے اور دماغی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔کینسر کو روکنے والی اچھی غذاؤں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ دل اور خون کی روانی کے لئے بہت مفید ہیں۔
لہسن
لہسن میں E. coli بیکٹیریا سے مزاحمت کرنے اور اسے مارنے کی عمدہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔یہ خون پتلا کر کے شریانوں میں خون کی روانی جاری رکھتا ہے۔اس کے علاوہ ایک مخصوص مرکب ایلسین کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj