Lychee Ke Tibbi Aur Ghizai Fawaid - Article No. 2737

Lychee Ke Tibbi Aur Ghizai Fawaid

لیچی کے طبی اور غذائی فوائد - تحریر نمبر 2737

لیچی ایک نرم،سفید گلابی رنگ کا گودے دار پھل ہے،جسے عام طور پر تازہ کھایا جاتا ہے

منگل 4 جولائی 2023

عمیر حسن
لیچی ایک نرم،سفید گلابی رنگ کا گودے دار پھل ہے،جسے عام طور پر تازہ کھایا جاتا ہے۔اس کا گودا خوشبودار ہوتا ہے۔اس میں وٹامن بی کمپلیکس،فائبر اور فائٹو نیوٹرینٹ فلیوونائڈز کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے،جو میٹابولزم،چربی،پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کو بڑھاتی ہے۔لیچی فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ گرم موسم میں انسان کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے ایک بہترین پھل ہے۔ذیل میں لیچی کے طبی اور غذائی فوائد کے بارے میں ذکر کیا جا رہا ہے۔
قوت مدافعت
وٹامن سی سے بھرپور لیچی میں ایسکوربک ایسڈ (ABA) کی روزانہ کی ضرورت کا 100 فیصد سے زیادہ ہوتا ہے جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے غیر معمولی طور پر اچھا کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وٹامن سی وائٹ بلڈ سیل کی سرگرمی کو متحرک کرتا ہے جو جسم کو بیرونی مضر اثرات سے بچاتا ہے۔
نظامِ انہضام
لیچی غذائی فائبر سے بھری ہوئی ہے۔یہ فائبر،نظامِ انہضام کے ذریعے آنتوں کی حرکت کو منظم کرتے ہیں۔یہ اسٹول میں بھی زیادہ اضافہ کرتا ہے اور قبض اور پیٹ کے دیگر مسائل کے لئے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔یہ گیسٹرک اور ڈائجسٹو جوس کو بھی متحرک کرتا ہے،جو غذائی اجزاء کو موٴثر طریقے سے جذب کرنے کو فروغ دیتا ہے۔

خون کی روانی
لیچی میں کاپر کی زیادہ مقدار ہمارے جسم میں دوران خون کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔آئرن کی طرح،کاپر بھی سرخ خون کے خلیات کی تشکیل کا ذمہ دار ہے۔زیادہ آر بی سی کا مطلب خون کی بہتر گردش اور اعضاء اور خلیوں کی آکسیجن میں اضافہ ہے۔لیچی میں غذائی فائبر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے،جو اسے دل کی صحت کو فروغ دینے والی بہترین غذائیت ثابت کرتی ہے۔

بلڈ پریشر
لیچی سیال کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔یہ مینگنیز،میگنیشیم،کاپر،آئرن اور فولیٹ فراہم کرتی ہے،جو بلڈ پریشر کو برقرار رکھتے ہیں۔اس میں پوٹاشیم کی زائد اور سوڈیم کی کم مقدار ہوتی ہے،اس سے بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔پوٹاشیم شریانوں اور خون کی نالیوں کی تنگی کو کم کرتا ہے،اس طرح یہ قلبی نظام پر دباؤ کم کرتا ہے۔
پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
جگر کیلئے مفید
لیچی میں ایک قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ (پولیفینول) ہوتا ہے،یہ روایتی چینی ادویات میں جگر اور لبلبہ کی حفاظت اور مضبوطی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔سائنسی جریدے کینسر لیٹرز کے مطابق،لیچی فروٹ پیری کارپ (LFP) کے عرق میں کینسر مخالف خصوصیات ہیں اور یہ جگر کے کینسر سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj