Mausam Garma Ki Soghat Jamun - Article No. 2744

موسم گرما کی سوغات جامن - تحریر نمبر 2744
غذائیت سے بھرپور یہ پھل تو صحت کے لئے فائدہ مند ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ اس کی گٹھلیاں بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہیں
پیر 17 جولائی 2023
موسم گرما کی سوغات ”جامن“ دیکھنے میں جتنا چھوٹا اور جیب پر ہلکا ہے،اس کے فائدے اتنے ہی بڑے بڑے ہیں۔غذائیت سے بھرپور یہ پھل تو صحت کے لئے فائدہ مند ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ اس کی گٹھلیاں بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہیں۔موسم گرما کی ایک اور سوغات اور پھلوں کا بادشاہ ”آم“ کسے پسند نہیں تاہم اس کی گرم تاثیر سے پریشان لوگوں کی پریشانی کو بھی یہ چھوٹا سا پھل کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ غذائی ماہرین بھی اس کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔جامن میں کیلشیم،پوٹاشیم،آئرن،سوڈیم،وٹامن سی،وٹامن بی،کاربوہائیڈریٹ،پروٹین،فاسفورس،فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزاء موجود ہیں جو انسانی جسم کے لئے نہایت ضروری ہیں۔
(جاری ہے)
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس کے کئی دیگر طبی فوائد ہیں جو ذیل میں درج کئے گئے ہیں۔
معدے کے لئے مفید
جامن کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنے اور شوگر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کی مختلف اقسام کی بیماریوں کو بھی دور کرتا ہے جس میں آنتوں کی جلن،خراش،کھانا ہضم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
خون میں اضافہ
وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور جامن کا استعمال خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے جس سے خون کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے پھر اسے جسم کے تمام حصوں تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے،جس سے چہرہ صاف اور کِھلا کِھلا شاداب نظر آتا ہے۔اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لئے جامن کا استعمال ضروری ہے۔
دانتوں اور مسوڑھوں کی مضبوطی
جامن کے پتے اور اس کی چھال مسوڑھوں کے مسائل کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت کا حامل بھی ہے۔جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جا سکتا ہے۔
گنج پن کو ختم کرے
اگر جامنوں کو کچل کر اس کا لیپ بنا کر اسے سر کے اس حصے پر مل دیا جائے جہاں گنج پن ہو تو کچھ عرصے تک یہ عمل کرتے رہنے سے گنجا پن ختم ہو سکتا ہے۔
جلد کی خوبصورتی کو نکھارے
جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین اور اس کے استعمال سے جلد نکھر جاتی ہے جبکہ جامن میں کسیلی جیسی خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جلد کی مختلف بیماریوں کو ختم کرتی ہیں۔چہرے پر موجود ایکنی کے لئے روزانہ رات میں جامن کی ایک دو گٹھلی پیس کر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔چہرے پر اگر داغ دھبے ہوں تو ان سے نجات کے لئے جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر،لیموں کا رس،بیسن،بادام کا تیل اور عرقِ گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھو لیں۔
پھیپھڑوں کی بیماریوں کا علاج
جامن کا استعمال سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے۔یہ پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے قدرتی اینٹی بائیوٹک کی صورت میں کام کرتا ہے۔اس میں موجود اینٹی بائیوٹک خصوصیات عام فلو یا نزلہ اور کھانسی کی صورت میں اس کے استعمال کو بے حد مفید بناتی ہیں،اس کے علاوہ یہ دمہ اور برونکائٹس کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔خیال رہے کہ جامن کے بے شمار فوائد کے باوجود ان کا زیادہ استعمال قبض کرتا ہے اس لئے ہمیشہ اعتدال کے ساتھ کھائیں۔جامن کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ نمک اور پسی ہوئی کالی مرچوں کے ساتھ کھائیں اور کھانے کے بعد کھائیں کیونکہ خالی پیٹ کھانے سے یہ درد پیدا کر دیتا ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj