Mausam Ki Mithas - Sehat Bakhash Phal - Article No. 2510

Mausam Ki Mithas - Sehat Bakhash Phal

موسم کی مٹھاس․․․صحت بخش پھل - تحریر نمبر 2510

شہتوت کئی امراض کا تریاق

بدھ 10 اگست 2022

شہتوت یا قوت ایک مقبول میٹھا پھل ہے۔یہ سیاہ،سرخ اور سبز رنگوں میں پایا جاتا ہے۔یہ موسم گرما کا پھل ہے مگر اکثر بہت مختصر مدت کے لئے نظر آتا ہے۔یہ پھل Phenolic Acid سے بھرپور ہوتا ہے،مختلف سرطانوں سے تحفظ بھی دیتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔کھانسی،فلو اور نزلے میں یونانی حکماء اس پھل سے ادویات بناتے ہیں جو بیکٹیریا کو شکست دے کر گلے کو آرام دیتا ہے۔

شہتوت آنتوں کی خشکی ختم کرکے پیٹ صاف رکھتا ہے۔جسم کے Toxins یعنی خراب مادوں کو خارج کرتا ہے۔یہ خراب مادے مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔شہتوت جگر کے افعال کو بھی فعال رکھتا ہے۔قدرت نے گرمیوں میں آم کے ساتھ ساتھ چیری،لیچی،شہتوت،جامن اور آڑو کے ساتھ ساتھ آلو بخارے فراہم کرکے ہمارے جسمانی نظام کو ہر پہلو سے توانا رکھنے کی سبیلیں پیدا کر دی ہیں لہٰذا گرمیوں کے پھل ضرور کھانے چاہئیں۔

(جاری ہے)


100 گرام شہتوت کے پھل کی غذائی افادیت
کیلوریز 43 ملی گرام
سوڈیم 10 ملی گرام
پوٹاشیم 194 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹس 10 گرام
غذائی فائبر 1.7 گرام
شوگر 8 گرام
پروٹین 1.4 گرام
آئرن 10 فیصد
وٹامن 60C فیصد
میگنیشیئم 4 فیصد
کیلشیم 45 فیصد
وٹامن 5B6 فیصد
اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جن فربہہ لوگوں نے پابندی سے شہتوت کھائے ان کا جسمانی وزن 10 فیصد کم ہو گیا۔

ذیابیطس ٹائپ 2 میں بھی شہتوت موزوں پھل ہے
اس پھل میں Anthocyanin موجود ہے یہ جز کینسر کے خلاف لڑتا ہے۔اس کے علاوہ ایک جز Resveratrol بھی ہوتا ہے جو کینسر کی افزائش روکتا ہے۔تھائی رائیڈ گلینڈ کے لئے بھی موافق پھل ہے۔
جس سبزی یا پھل میں آئرن ہوتا ہے وہ خون کے سرخ ذرات کی پیداوار بڑھاتا ہے۔شہتوت بھی یہ کام کرتا ہے۔اس میں موجود Polyphenols خون کی شریانوں کو کھولتا ہے اور محفوظ بناتا ہے۔

کیلشیم،آئرن اور وٹامن D ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مختلف ہڈیوں کے امراض مثلاً آسٹیوپوروسس اور گٹھیا کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔پھیپھڑوں کے انفیکشن دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔اس پھل کے درخت کی چھال میں اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خدمات موجود ہیں۔
بالوں کی صحت کے لئے اس پھل کا رس استعمال کیا جا سکتا ہے۔شہتوت میلانن کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے اس کے علاوہ جلد کی بے رونقی دور کرنے کے لئے بھی شہتوت معاون پھل ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj