Meetha Raseela Apple Ghizaiyat Ka Khazana - Article No. 2676

Meetha Raseela Apple Ghizaiyat Ka Khazana

میٹھا رسیلا سیب غذائیت کا خزانہ - تحریر نمبر 2676

ماہرین غذا اسے دماغی صحت بخش والا پھل کہتے ہیں

پیر 3 اپریل 2023

سیب میں قدرت نے بے انتہا غذائیت اور مختلف بیماریوں سے دفاع کی قوت پیدا کی ہے۔پھلوں کی مٹھاس،پیاس،بھوک مٹانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور جب بات ہو خوش ذائقہ صحت بخش پھلوں کی تو ذہن میں سیب جیسے رسیلے پھل کا نام ضرور آتا ہے جس کی بابت یہ مقولہ تو بہت عام ہے کہ ایک سیب روزانہ کھائیں اور معالج سے دور رہیں۔ماہرین غذائیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ محض مقولہ نہیں بلکہ حقیقت ہے جو لوگ بلاناغہ ایک سیب کھاتے ہیں ان کی جسمانی اور ذہنی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین نباتات سیب کی غذائیت کو صحت کے لئے اہم ترین جز کہتے ہیں۔آپ کو حیرت ہو گی کہ اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد اقسام اگر کسی پھل کی دریافت ہو چکی ہیں تو وہ سیب ہے۔ان اقسام میں ان کی رنگت،ذائقے اور غذائیت میں بھی حیرت انگیز حد تک فرق پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رسیلے میٹھے پھل میں 80 فیصد پانی شامل ہوتا ہے۔ماہرین غذائیت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ایک عدد سیب میں فاسفورس کی اتنی مقدار ہوتی ہے جو انسانی جسم کی ضرورت کو فی الفور پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سیب کے چھلکوں میں وٹامن C کا خزانہ ہوتا ہے اسی لئے اسے چھلکے سمیت کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔چھلکا اتار کر کھانے سے آدھی غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔انسان کی جوان العمری قائم رکھنے کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔پاکستان اس لحاظ سے خوش نصیب ملک ہے کہ یہاں سرخ،پیلے اور گلابی رنگ کے سیب سال بھر دستیاب رہتے ہیں۔موسم سرما کی مناسبت سے سیب کی قیمتوں میں کمی بیشی جاری رہتی ہے تاہم انہیں سال کے بارہ مہینے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سیب کی غذائیت کا تجزیہ
سیب میں وٹامن A کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں وٹامن B تھایامین،رائبوفلاوین،نایاسین،فولاد،نشاستہ،پروٹین اور فلیوونائڈز پائے جاتے ہیں۔کیلوریز پر مشتمل یہ پھل بعض ایسے معدنی نمکیات کا خزانہ بھی ہے جو جسم کے خلیاتی نظام کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس پھل میں Pectin بھی موجود ہے جو نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔

دماغی صحت بخشنے والا پھل
ماہرین غذائیت سیب کو دماغی صحت بخشنے والا ایک پھل قرار دیتے ہیں۔یہ پھل مضمحل،اداس اور تھکن کے شکار افراد کو تازہ دم کر سکتا ہے۔سیب کی غذائیت کے حوالے سے جو اہم نکتہ قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ اس پھل میں ایسے تیزابی مادے پائے جاتے ہیں جو جگر کے افعال میں بہتری پیدا کرتے ہیں۔خشک کھانسی،بھوک کی کمی اور دبلے پن کے لئے بھی یہ پھل بہترین ہے۔
سیب کھانے کے فوراً بعد پانی پینا صحیح نہیں۔ہر پھل میں پانی تو ہوتا ہی ہے آپ معدے پر اضافی بوجھ کیوں لادتے ہیں اور اگر خالی پیٹ کھاتے ہیں تو یہ عمل بھی ازرفع صحت درست نہیں۔سیب کھانے کا بہترین وقت صبح ناشتے کے ایک گھنٹے بعد یا دوپہر کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد ہے۔سونے سے پہلے بھی سیب کھانا درست نہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj