Meetha Raseela Chico - Article No. 2438
میٹھا،رسیلا چیکو - تحریر نمبر 2438
جمعہ 13 مئی 2022

چیکو میٹھا ہونے کی بناء پر توانائی بخش ہے اور جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے۔یہ ناصرف ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔یہ خاصیت گلوکوز کی وجہ سے ہوتی ہے۔
یہ سدا بہار پھل ہے۔وسطیٰ امریکہ،میکسیکو،ہندوستان اور پاکستان میں اس کی متعدد اقسام دیکھنے کو ملتی ہیں۔کیلوریز سے بھرپور اس پھل کو آم،کیلا اور آلوچے کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔یہ گول اور بیضوی دونوں شکلوں میں دستیاب ہوتا ہے۔عام طور پر اس کی لمبائی 3 انچ تک اور وزن 150 گرام ہوتا ہے۔جس میں دو سے پانچ سیاہ رنگ کے بیج ہوتے ہیں۔جب یہ پھل کچا ہوتا ہے تو اس کی سطح سخت ہوتی ہے اور گودا سفید،اس لئے کہ اس میں دودھ کی رنگت کا رس ہوتا ہے۔جیسے جیسے پھل پکتا جائے رس کم ہو جاتا ہے اور گودے کی رنگت بھوری ہو جاتی ہے۔
ننھے منے چیکو کے 17 بڑے فوائد:
1۔یہ بینائی کے لئے مفید پھل ہے اس لئے کہ اس میں وٹامن A موجود ہے۔عمر رسیدہ افراد کے لئے بھی اکسیر پھل ہے اور بصارت کی کمزوری دور کرنے کے لئے بہترین قدرتی دوا ہے۔
2۔فوری توانائی کے حصول کے لئے بہترین پھل ہے۔زیادہ جسمانی مشقت کرنے والے افراد توانائی کی بحالی کے لئے استعمال کریں تو خود کو بہتر محسوس کریں گے یہ تھکن رفع کرنے والا پھل ہے۔
3۔یہ مانع سوزش ہے اور اندرونی ورم دور کرتا ہے۔نظام ہاضمہ بھی بحال رکھتا ہے۔معدے کی نالی کی سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔
4۔یہ مانع تکسیدی افادیت رکھنے والا پھل اپنے اندر وٹامن A اور B بھی رکھتا ہے۔جلد کو تراوٹ دیتا اور کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔
5۔کیلشیم،فاسفورس اور آئرن یہ دونوں معدنیات اس میں موجود ہیں جن سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
6۔چیکو میں فائبر بھی موجود ہے لہٰذا اسے کھانے سے قبض دور ہو جاتی ہے۔یہ بڑی آنت کی جھلی کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
7۔بے حد مقوی یعنی طاقتور پھل ہے۔نئی متوقع ماؤں کو اسے ضرور کھانا چاہئے یہ زچگی کو آسان بناتا اور ابتدائی ماہ میں متلی کو روکتا ہے۔
8۔اس میں جراثیم کش صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔جبکہ پوٹاشیم،فولیٹ اور Niacin کے علاوہ آئرن کے امتزاج سے نظام ہاضمہ کو تقویت پہنچتی ہے۔
9۔یہ دست اور اسہال کو روکنے والا پھل ہے۔یہ بواسیر کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
10۔تھکن،اعصابی دباؤ،بے خوابی اور طبیعت کا ملال دور کرنے والا پھل ہے۔اعصاب کو پُرسکون کرتا ہے۔
11۔ٹھنڈک اور بلغم دور کرنے والا پھل ہے،پرانی کھانسی میں مجرب ہے۔
12۔وزن گھٹاتا اور موٹاپا کم کرتا ہے۔
13۔جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔
14۔بالوں کی خوبصورتی اور افزائش کے لئے ضروری ہے کہ ہم مقوی غذائیں کھائیں اور انہیں ہضم بھی کریں۔چیکو کے بیجوں سے نکالا جانے والا تیل لگانے سے بال نرم و ملائم رہتے ہیں۔یہ ان میں باآسانی جذب ہو جاتا ہے۔چکناہٹ سے پاک ہے۔اگر سر میں کھجلی یا سوزش ہو رہی ہو تو اس کے بیجوں کے تیل سے افاقہ ہو سکتا ہے۔
15۔اس کے بیجوں کو پیس کر ان میں ارنڈی کا تیل ملا کر سر میں لگانے سے بال چمکدار اور نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔
16۔جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے والا پھل ہے۔خاص کر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔
17۔پھلوں کا پروٹین کبھی مضر صحت نہیں ہوتا بلکہ جسم کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)
یہ باآسانی ہضم ہونے والا پھل ہے جس میں وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں چونکہ یہ میٹھا ہوتا ہے اس لئے اس کا شیک بھی بنایا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت:
2022-05-13
Your Thoughts and Comments
مزید غذا کے ذریعے بیماریوں کا علاج سے متعلق
-
چینی ادویہ ․․․․ علاج بذریعہ غذا
-
بیماریوں سے نجات کے لئے سبزیاں کھائیے
-
جو کی غذا 100 بیماریوں کا واحد علاج
-
میں شریفہ ہوں
-
ننھے دانے کلونجی کے
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.