Nashpati Ke Heran Kun Fawaid - Article No. 2503

Nashpati Ke Heran Kun Fawaid

ناشپاتی کے حیران کن فوائد - تحریر نمبر 2503

ناشپاتی انسانی صحت کے لئے مطلوبہ غذائیت سے مالا مال پھل ہے،ناشپاتی کے استعمال سے ذیابیطس اور امراضِ قلب کے مریضوں کی صحت میں قدرتی بہتری آتی ہے

ہفتہ 30 جولائی 2022

آمنہ ماہم
ناشپاتی کا شمار اُن پھلوں میں کیا جاتا ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ ناشپاتی ایک میٹھا پھل ہے جس میں 84 فیصد پانی کی مقدار پائی جاتی ہے،ناشپاتی میں غذائی ریشے اور اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق ناشپاتی انسانی صحت کے لئے مطلوبہ غذائیت سے مالا مال پھل ہے،ناشپاتی کے استعمال سے ذیابیطس اور امراضِ قلب کے مریضوں کی صحت میں قدرتی بہتری آتی ہے،اس کے استعمال سے ناصرف شوگر کی سطح برقرار رہتی ہے بلکہ کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے جس کے باعث امراضِ قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ناشپاتی (ایوا کاڈو) کو کھانے کے معمولات میں شامل کرنے سے جہاں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ خون میں مضر کولیسٹرول میں کمی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسے کھانے سے وزن نہیں بڑھتا،غذائی معیار بڑھتا ہے اور مضر کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشپاتی کینسر جیسے مرض کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے،یہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے سبب جسم میں کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،یہ وٹامن سی اور وٹامن اے کا بھرپور ذریعہ ہونے کی وجہ سے جسم میں آزاد ریڈیکلز کے خلاف اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ناشپاتی بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے،ناشپاتی کھانے سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی،اس پھل میں موجود فائبر قبض،پیٹ درد اور کمزور نظام ہاضمہ جیسے مسائل سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj