Nashpati (pear) - Fiber Se Bharpoor Phal - Article No. 2594

Nashpati (pear) - Fiber Se Bharpoor Phal

ناشپاتی ․․․ فائبر سے بھرپور پھل - تحریر نمبر 2594

اس پھل کی تین ہزار سے زائد اقسام ہیں

منگل 6 دسمبر 2022

یہ لذیذ اور زود ہضم پھل ہے۔اس کی تقریباً تین ہزار (3000) سے زائد اقسام ہیں اور ان سب کے ذائقے اور اشکال مختلف ہیں۔یہ یورپ،شمالی افریقہ اور ایشیائی ساحلوں کا خوش ذائقہ پھل ہے۔موسم گرما کے پھلوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔اس کا گودا سفید،چھلکا قدرے سخت اور ہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ذائقے کے اعتبار سے یہ پھل قدرے شیریں اور کھٹا بھی ہوتا ہے لیکن رس دار ہوتا ہے۔
اسے بھی سیب کی مانند چھلکے سمیت کھانا چاہئے کیونکہ اس کے چھلکے میں چھ گنا زائد (Polyphenols) پایا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی زراعت اور غذائیت سے متعلق ڈویژن کے مطابق ناشپاتی کی عالمی پیداوار 23.7 ملین میٹرک ٹن ہے۔غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ اس پھل کی عالمی پیداوار کو اہمیت دی جانی چاہئے قدرت نے انسان کے لئے کیسی بیش بہا اور فوری توانائی مہم پہنچانے والی خوراک مہیا کی ہے۔

(جاری ہے)

کمزور اور طویل بیماری سے اُٹھنے والے افراد کو گلوکوز فوری توانائی دیتا ہے۔
دیگر طبی فوائد
ناشپاتی میں طاقتور پودوں کے مرکبات پائے جاتے ہیں جو کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔اس پھل میں Flavonoids موجود ہیں اسی طرح Cinnamic Acid اور Anthocyanin موجود ہیں یہ تمام مرکبات مختلف قسم کے کینسرز کی روک تھام کرتے ہیں۔
ناشپاتی کی سرخ قسمیں ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔
اس میں موجود فائبر ہاضمے کو دور کر دیتا ہے۔جس سے جسم کے کاربوہائیڈریٹس کو توڑنے اور جذب کرنے میں زیادہ وقت لیتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح کم ہوتی ہے۔
اس پھل میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہیں جبکہ فائبر زیادہ ہے۔فائبر اور پانی پیٹ بھرے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔قبض سے نجات کے لئے بہترین پھل ہے۔
یہ پھل خراب کولیسٹرول LDL کو ٹھیک کرتا ہے اس کے چھلکے میں Quercetin نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے۔

یہ پھل خون کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔قوت مدافعت بڑھاتا ہے غرضیکہ جسمانی توانائی کی بحالی سے لے کر دل،ہڈیوں،خون اور موٹاپے کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔
100 گرام ناشپاتی میں پائی جانے والی غذائی مقدار
پانی 88 گرام
کیلوریز 57 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹس 15.23 گرام
شکر 9.75 گرام
فائبر 3.1 گرام
پروٹین 0.36 گرام
تھیامین 0.01281 ملی گرام
رائبوفلاوین 0.2682 ملی گرام
فولیٹ 89 ملی گرام
وٹامن4.3C ملی گرام
وٹامن0.12E ملی گرام
وٹامن4.4K مائیکرو گرام
کیلشیم 9 ملی گرام
آئرن 0.18 ملی گرام
میگنیشیم 7 ملی گرام
فاسفورس 12 ملی گرام
پوٹاشیم 1.16 ملی گرام
میگنیز 0.048 ملی گرام

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj