Platelets Ki Kami Door Karne Wali Ghizain - Article No. 2581

Platelets Ki Kami Door Karne Wali Ghizain

پلیٹلیٹس کی کمی دور کرنے والی غذائیں - تحریر نمبر 2581

یوں تو پلیٹلیٹس کی مقدار کم ہونے کی علامات ظاہر ہونے پر فوری معالج سے رابطہ کرنا چاہیے

جمعرات 17 نومبر 2022

یوں تو پلیٹلیٹس کی مقدار کم ہونے کی علامات ظاہر ہونے پر فوری معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔تاہم اس مرض سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال مفید ہے۔
انار
یہ پھل پلیٹلیٹس کی کمی دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔اس کا سرخ رنگ اس میں موجود آئرن کی وافر مقدار کی طرف اشارہ کرتا ہے۔اس کا مستقل استعمال پلیٹلیٹس کی کمی کو دور کرنے میں کافی حد تک معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ انار کو اس کی اصل شکل میں بھی کھا سکتے ہیں اور اس کا جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔اس میں موجود وٹامنز پلیٹلیٹس کی کمی میں بھی جسم کو ضروری طاقت اور توانائی مہیا کرتے رہتے ہیں۔
دودھ
دودھ کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جس سے جسم میں پلیٹلیٹس کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دودھ میں کیلشیم کے ساتھ ساتھ وٹامن کے اور ایک خاص قسم کا پروٹین فائبر و چین بھی موجود ہوتا ہے جو کہ زخم بھرنے کی خون کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔

دودھ کے ساتھ ساتھ آپ کو دودھ سے بنی ہوئی دیگر غذائیں بھی فائدہ پہنچائیں گی جیسے کہ دہی اور پنیر وغیرہ۔
پپیتا
پپیتا غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔نہ صرف پپیتا بلکہ اس کے پتے بھی خون میں پلیٹلیٹس کی کمی کو دور کر دیتے ہیں۔پانی میں پپیتے کے پتوں کو 10 سے 15 منٹ کے لئے اُبال لیں۔پانی آدھا رہ جائے تو پانی چھان کر رکھ لیں۔اسے دن میں دو بار پئیں۔اس سے خون میں پلیٹلیٹس کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj