Podina - Article No. 2235
پودینہ - تحریر نمبر 2235
پودینہ کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے
پیر 30 اگست 2021
کیلشیم اور فولاد کا ذریعہ
یہ ہاضم ہے۔معدہ کے نظام کو درست کرتا ہے۔اس کی خوشبو دار لذیذ چٹنی پسند کی جاتی ہے۔خود زود ہضم ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس میں کیلشیم اور فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔اسے خوراک اور دوا دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے سبز پتے سرکہ میں ڈال کر استعمال کیے جاتے ہیں۔کمزور اور لاغر لوگ اس کے مسلسل استعمال سے موٹے اور طاقتور ہو جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
قے اور کھٹی ڈکاریں
پودینہ حیرت انگیز خصوصیات کا مجموعہ ہے۔ہاضمہ سے متعلق امراض میں بے حد مفید ہے۔متلی‘قے اور کھٹی ڈکاروں کے مرض میں بے حد مفید ہے۔غذا کو آسانی سے ہضم کرتا ہے۔گیس کے مرض میں بھی مفید ہے۔
ہیضے کا علاج
ہیضہ جیسی مہلک بیماری کے جراثیم پر اثر انداز ہوتا ہے۔پودینہ کو قدرت نے بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے۔اس کی ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ یہ خون میں موجود فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔
زہروں کا تریاق
پودینہ زہر کا تریاق بھی ہے۔خصوصاً بچھو‘بھڑ‘چوہے اور بلی کے کاٹے پر پودینہ پیس کر لیپ کر دیں۔پودینہ حسن کو نکھارنے کیلئے بے حد مفید ہے۔
شربت پودینہ بنانا
پودینہ کا شربت بھی بنایا جاتا ہے۔یہ بے حد لذیذ ہوتا ہے۔
ترکیب یہ ہے:
پودینہ کی ایک بڑی گٹھی دھو لیں۔اسے ایک صاف برتن میں رکھ کر اس کے اوپر ایک کپ شکر اور پانچ عدد لیموں کا رس نچوڑیں اور اس آمیزے کو دو گھنٹے تک اسی طرح پڑا رہنے دیں۔اس کے بعد اس محلول کو جگ میں بھر لیں۔برف ڈال کر اس میں ادرک کا سرکہ اور پودینے کی چند پتیاں ڈال کر پیس لیں۔یہ نہایت لذیذ اور خوش ذائقہ شربت ہو گا جو دل اور دماغ کو قوت فراہم کرے گا۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
اسٹرابیری دل کو طاقت دیتی ہے
Strawberry Dil Ko Taqat Deti Hai
کھٹا میٹھا مزیدار انار
Khatta Meetha Mazedar Anar
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی
Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi
جو کا پانی
Jau Ka Pani
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری
Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں
Hum Tomato Kyun Khayen
ملیٹھی ۔ لاجواب دوا
Mulethi - Lajawab Dawa
زیتون کے استعمال سے درد غائب
Zaitoon Ke Istemal Se Dard Gayab
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit