Sabziyan - Article No. 2736

سبزیاں - تحریر نمبر 2736
سبزیاں کھائیں،کینسر اور امراضِ قلب سے بچیں
پیر 3 جولائی 2023
کریلے
کریلے شوگر کے لئے مفید ہیں۔
(جاری ہے)
کریلے کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔جن کے چہرے پر کیل مہاسے ہوں انہیں کریلے کھانے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
کریلے کا استعمال جلد کی حفاظت کے لئے ایک بہترین ٹانک ہے آپ اس سبزی کو اپنے گھر میں کسی کیاری میں بھی لگا سکتے ہیں۔اس طرح آپ کو تازہ کریلے دستیاب ہوں گے۔گردے کی پتھری اور پتے کی پتھری والے مریضوں کے لئے یہ سبزی مفید ہے۔پیشاب کی تکلیف میں بھی مفید بتائی جاتی ہے۔شملہ مرچ اور دیگر مرچیں
مرچیں قدرتی Painkiller کی افزائش کو بڑھاتی ہیں۔یہ پین کلر دماغ اور معدے میں پیدا ہوتے ہیں اور پیپٹک السر سے محفوظ رکھتے ہیں۔مرچ میں ایک جزو Capsaicin دل کی بیماری،کینسر اور وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔مرچوں میں موجود Phytochemicals شریانوں میں خون کے ٹکڑے جمنے،ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
لہسن
لہسن میں بھی Phytochemical موجود ہوتے ہیں۔ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھ کر دورانِ خون بہتر بنانے اور دل کی بیماریوں اور انجائنا سے محفوظ رکھتے ہیں۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ ہر روز بیس گرام تازہ لہسن کا استعمال کرتے ہیں ان میں معدے کے کینسر کی شرح کم ہوتی ہے۔لہسن اینٹی بیکٹیریل ہے جو نزلہ،زکام سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
گاجر
گاجر میں فولاد،چونا،فاسفورس،پروٹین اور دیگر بہت سے اجزاء ہوتے ہیں جو خون کو صاف کر کے ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔گاجر میں وٹامن سی ہوتا ہے۔گاجریں جگر کو بہت زیادہ طاقت دیتی ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو گاجر کا جوس پینا چاہیے،اس سے نظر بھی تیز ہوتی ہے۔پیشاب میں رکاوٹ کی تکلیف میں گاجروں کا جوس پینا مفید ہے۔صبح نہار منہ گاجر کا مربہ کھانے سے دل کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
شلجم
شلجم کے استعمال سے پیٹ کی کئی تکالیف پر قابو باآسانی پا سکتے ہیں۔شلجم کو پتوں سمیت پکائیں تو قبض دور ہو جاتا ہے۔جن لوگوں کو پیشاب رک رک کر آتا ہو انہیں ہفتہ بھر شلجم کھانے سے فائدہ دیکھا گیا ہے۔کمزور بینائی کو کچے شلجم کھانے سے دور کیا جا سکتا ہے۔شلجم کے استعمال سے خون صاف ہوتا ہے اور جلد کو بھی صاف شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔خون کو رواں رکھنے میں بھی معاون ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر میں ایک جزو Lycopene موجود ہوتا ہے۔یہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ دل کی بیماریوں اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ٹماٹروں میں بیٹاکیروٹین،پوٹاشیم،وٹامن سی اور ای بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
آلو
یہ بیٹاکیروٹین اور Phytoestrogen کا اچھا ماخذ ہے جو Menopausal Symptoms اور مختلف کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔آلو پوٹاشیم،وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

غذائی کیلشیم یا دوائی کیلشیم
Ghizai Calcium Ya Dawai Calcium

ہلدی میں پوشیدہ صحت کے راز
Haldi Mein Posheeda Sehat Ke Raaz

کلونجی صحت کی محافظ
Kalonji Sehat Ki Muhafiz

سنگھاڑا ۔ منفرد ذائقے کی حامل بے مثال سبزی
Singhara - Munfarid Zaiqe Ki Hamil Bemisal Sabzi

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj