Sharifa Nazuk Sa Phal - Article No. 2341

Sharifa Nazuk Sa Phal

شریفہ نازک سا پھل - تحریر نمبر 2341

شہد جیسا ذائقہ دار یہ شاندار انرجی بوسٹر بھی ہے

بدھ 5 جنوری 2022

پاکستان میں ایک پھل ایسا ہے جو صرف کراچی میں پیدا ہوتا ہے۔یہ بڑا حساس پھل ہے۔شریفے کے درختوں کو پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں کاشت کرنے کی کوشش کی گئی مگر موزوں آب و ہوا نہ ہونے کی وجہ سے درخت تو بڑھے مگر پھل نہیں آ سکا۔یہ کراچی ہی سے ملک بھر میں بھیجا جاتا ہے۔شریفے کو سندھی میں سیتا پھل اور انگریزی میں کسٹرڈ ایپل کہتے ہیں۔
یہ انسانی صحت کے لئے جادوئی پھل ہے۔ بیرونی دنیا پر نظر دوڑائیں تو امریکہ،ویسٹ انڈیز،اسپین،فلپائن اور پڑوسی ملک بھارت میں کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔5 سے 10 سینٹی میٹر یا 2.4 سے 3.9 انچوں والا یہ پھل اندر سے شیریں تر ہوتا ہے۔پاکستان میں عموماً موسم سرما میں اسے بازاروں کی زینت بنے دیکھا جاتا ہے۔نایاب اور کم کاشت کی وجہ سے یہ فی دانے کے حساب سے بکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی آبیاری سے پھل پکنے یعنی تیاری کے مراحل عبور ہونے تک سخت نگہداشت کی جاتی ہے۔کچے شریفے کی دیکھ بھال یوں ضروری ہے کہ یہ پکنے سے پہلے سڑ بھی سکتا ہے۔اسے کم پانی درکار ہوتا ہے اس لئے بھی کراچی کی آب و ہوا میں پیدا ہوتا ہے۔
شریفے کے خواص
یہ گردوں کے لئے مفید پھل ہے۔نازک اور حساس پھل ہے۔اس کا چھلکا ابھار دار ہوتا ہے۔
سبز سیاہی مائل اس پھل کو ہلکا سا بھی دبائیں تو یہ فوراً ٹوٹ جاتا ہے۔دل کے افعال کے لئے بہترین پھل ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مضر صحت ہے۔ہاضمے کے لئے اچھا ہے،آنکھوں کی صحت برقرار رکھتا ہے۔خون کی کمی دور کرتا ہے۔ہارمونل نظام کو متوازن رکھتا ہے۔دمے میں مفید ہے۔
100 گرام شریفے کی غذائی افادیت
توانائی KCal 94
کاربوہائیڈریٹس 23.64 گرام
ڈائٹری فائبر 44 گرام
چکنائی 0.29 گرام
پروٹین 2.06 گرام
وٹامنز
وٹامن B1 یعنی Thiamine
وٹامن B2 یعنی Riboflavin
وٹامن B3 یعنی Niacin۔
0.883 ملی گرام
B5 Pantothenic Acid۔0.226 ملی گرام
وٹامن B6۔0.226 ملی گرام
فولیٹ یعنی B6۔0.2 ملی گرام
وٹامن 36.3C ملی گرام
معدنیات
کیلشیم 24 ملی گرام
فولاد 0.6 ملی گرام
میگنیزیئم 21 ملی گرام
فاسفورس 32 ملی گرام
پوٹاشیم 247 ملی گرام
سوڈیم 9 ملی گرام
زنک 0.1 ملی گرام
یہ اینٹی کینسر پھلوں میں شمار ہوتا ہے۔معدنیات میں کیلشیم کی موجودگی کے باعث ہڈیوں کے امراض کے خلاف ڈھال بنتا ہے۔سردی سے بچاؤ کرنے والا یہ پھل سردیوں میں آتا ہے تو ہمیں حکمت خداوندی کا اندازہ ہو رہتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj