Singhare Ke Faide - Article No. 2569

Singhare Ke Faide

سنگھاڑے کے فائدے - تحریر نمبر 2569

یہ پھل بہت سی دواؤں کی خصوصیات سے بھی مالا مال ہے جو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے

منگل 1 نومبر 2022

شمع خان
سردیوں کے دوران ہم بہت سے ریڑھی والوں کو سڑکوں پر سنگھاڑے بیچتے ہوئے دیکھتے ہیں۔یہ ایک پانی میں اُگنے والی سبزی کی قسم ہیں اور ان کے صحت کے لئے بے پناہ فوائد ہیں۔سنگھاڑے ایشیائی خطوں میں کیچڑ اور دلدلی زمینوں میں اُگائے جاتے ہیں۔سنگھاڑا کاربوہائیڈریٹ،فائبر،وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے۔سنگھاڑا بہت فائدہ مند ہے کیونکہ یہ کولنٹ کا کام کرتا ہے،یرقان کا علاج کرتا ہے،اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے،پیشاب کے انفیکشن کا علاج کرتا ہے،بدہضمی اور متلی کو ٹھیک کرتا ہے،کھانسی کو دور کرتا ہے،ہائی بلڈ پریشر سے لڑنے میں مدد کرتا ہے،خون کو بہتر بناتا ہے اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

یہ کھانے میں کرسپی اور کرچی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسے عام طور پر کچا کھایا جاتا ہے یا بعض اوقات مختلف پکوانوں میں پکا کر اس کے فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔سنگھاڑے کے بیج 12 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں،حالانکہ زیادہ تر بیج صرف پہلے دو سالوں میں اُگتے ہیں۔یہ پھل عام طور پر ایک میوہ ہوتا ہے جس میں چار خار دار لکیریں ہوتی ہیں جن میں سے ہر ایک کی پیمائش تقریباً 1 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔


سنگھاڑے میکرو کے ساتھ ساتھ مائیکرو نیوٹرینٹس سے بھی بھرپور ہے۔اس میں پروٹین،وٹامن بی،سی،آئرن،کاربوہائیڈریٹس،کیلشیم،فاسفورس،ریبوفلاوین،میگنیشیم اور معدنیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔جوانی اور بالغ عمر کے افراد کے لئے یہ پھل انتہائی ضروری غذا ہے۔یہ پھل بہت سی دواؤں کی خصوصیات سے بھی مالا مال ہے جو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj