Spinach Ke Sehat Se Mutaliq Fawaid - Article No. 2121

Spinach Ke Sehat Se Mutaliq Fawaid

پالک کے صحت سے متعلق فوائد - تحریر نمبر 2121

یہ وٹامن‘پروٹین اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہے

جمعہ 2 اپریل 2021

پوپوئے دی سیلر مین پالک سے حاصل کی گئی طاقت کے لئے جانا جاتا ہے۔اس کارٹون نے مضبوط ہونے کے لئے بچوں کو پالک کھانے کا پیغام دیا۔اس سے بچوں کو نشوونما کے مراحل میں مدد ملتی ہے۔سبز سبزیاں توانائی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔پالک سبز پتوں والی سبزی ہے۔ جو ہر ایک کے لئے مفید ہے۔یہ وٹامن‘پروٹین اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہے۔یہ دنیا کے مختلف حصوں میں ایک دوا کے پودوں کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔
جس کو خاص طور پر کھانا پکانے میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ مجموعی صحت میں اضافہ ہو۔پالک جیسے سبزے دیگر کھانے کی نسبت زیادہ غذائیت مہیا کرتے ہیں۔اس کا استعمال صحت کو بہتر بنانے‘آنکھوں کی حفاظت‘کینسر کے خلاف مزاحمت اور ہڈیوں کی کمزوری سے بچانے کے لئے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک غذا ہے جس میں بہت سی شکلیں پیش کی جا سکتی ہیں جیسے سلاد اور سوپ میں۔

پالک کے بہت سے فوائد ہیں جو قابل ذکر ہیں ان میں سے کچھ ذیل میں دئیے گئے ہیں۔پالک کے صحت مند فوائد۔
کینسر سے بچاتا ہے:
پالک میں انسداد کینسر کی خصوصیات ہیں۔اس سے آپ کو پیٹ اور جلد کے کینسر سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے:
پالک بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے بہت کارآمد ہے۔
یہ آپ کو تناؤ سے دور رکھتا ہے۔رگوں اور شریانوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے۔آپ کے دباؤ کو دور کرتا ہے۔
وزن کو بہتر بنائیں:
آنکھوں کی بہتری کے لئے یہ بہت اچھا ہے۔آنکھوں کو موتیا اور عمر سے متعلقہ پریشانیوں سے بچاتا ہے۔یہ آنکھوں کی روشنی کے لئے فائدہ مند ہے۔یہ آپ کو خشک آنکھوں اور خارش والی آنکھ سے بچاتا ہے۔پالک آنکھوں میں پفنس یا جلن کو بھی کم کر سکتا ہے۔

تازہ جلد فراہم کرتا ہے:
پالک میں وٹامن اے کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔جو نمی فراہم کرکے جسم کو تروتازہ اور صحتمند رکھتی ہے۔یہ آپ کو مہاسوں اور جھریوں سے بھی دور رکھتا ہے۔جلد کے نقصان دہ اور پژمردہ خلیوں کی مرمت کرتا ہے اور آپ کو سورج کی نقصان دہ کرنوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے:
پالک ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
اس کپ اُبلی ہوئی پالک آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور آپ کی ہڈیوں کے ٹوٹنے سے محفوظ رکھتی ہے۔پالک میں موجود پروٹین ہماری ہڈیوں کی طاقت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔صحت مند دانت اور ناخنوں کے لئے بھی یہ اہم معدنیات ضروری ہیں۔
وراسٹائل کھانا:
یہ بہت وراسٹائل غذا ہے جسے مختلف قسم کے کھانوں میں مختلف انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بہت سارے مختلف انداز میں پالک کا استعمال لذت کام و دہن کی تسکین کے لئے کیا جا سکتا ہے اسے ترکاریوں کی شکل میں یا گوشت کے ساتھ بھی پکاتے ہیں۔سوپ میں شامل کر سکتے ہیں۔پالک چاول کے ساتھ اور دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
دل کا صحت مند کھانا:
یہ وٹامن اے اور سی کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ ہے اس میں بہت سے ضروری معدنیات موجود ہیں۔
یہ بلڈ پریشر کے علاوہ دل کی بیماریوں سے بھی فرد کو محفوظ رکھتا ہے۔
دماغ کو صحت مند بناتا ہے:
یقینا آپ نے یہ تو سنا ہی ہو گا کہ پالک آپ کے دماغ کے لئے بھی مفید ہے۔اس سبز پتوں والی سبزی کا استعمال آپ کے دماغ کو صحت مند بناتا ہے پالک عمر رسیدگی کے ساتھ رونما ہونے والی ذہنی صلاحیتوں کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔پالک میں پائے جانے والے وٹامنز ہمارے اعصابی نظام کی مجموعی صحت کے لئے ضروری ہیں۔

آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ:
پالک آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ آئرن ہیموگلوبن کا ایک جزو ہے ۔جو جسم کے تمام خلیوں میں آکسیجن ترسیل کرتا ہے اچھی جسمانی و ذہنی توانائی کے لئے اس کی ضرورت ناگزیر ہے یہ بڑھتے ہوئے بچوں اور کم عمر لڑکیوں کے لئے بہترین صحت بخش غذا ہے۔
غذائیت:
ایک کپ پالک میں بہت سارا ریشہ ہوتا ہے۔جو عمل انہضام میں مدد دیتا ہے قبض کو روکتا ہے۔بلڈ پریشر کو معتدل رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj