Ajwain Ke Faiday - Article No. 1350

Ajwain Ke Faiday

اجوائن کے فائدے - تحریر نمبر 1350

اجوائن کا بھی ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے ،جو کئی امراض دور کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے ۔اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں

جمعہ 17 اگست 2018

تمثیلہ زاہد
جڑی بوٹیوں کی افادیت اور اہمیت سے کسی کو انکارنہیں ۔دور ِ جدید میں جڑی بو ٹیوں کی اہمیت وافادیت کو تسلیم کیا جارہا ہے ۔خواتین عام امراض سے نجات حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر وں کے بجائے اب جڑی بوٹیوں سے گھر یلو علاج کو تر جیح دینے لگی ہیں ۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ علاج جڑی بوٹیوں سے کیا جائے تو اس کا اگر آپ کو فائدہ حاصل نہیں ہوتا تو نقصان بھی نہیں ہوتا ۔

جڑی بوٹیوں سے بہتر اور جلد فائدہ حاصل کرنے کے لیے آپ کی معلومات بالکل درست ہونی چاہییں ۔سنی سنائی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے، اس سے نقصان ہوسکتا ہے ۔ترقی پذیر ممالک کے علاوہ اب ترقی یا فتہ ممالک میں بھی لوگوں کی اکثر یت مختلف جڑی بوٹیوں سے عام بیماریوں کا علاج کررہی ہے ۔جرمنی میں اکثر گھر یلو خواتین اپنے کم سن بیمار بچوں کو ادویہ نہیں کھلاتیں ،بلکہ انھیں سونف کا پانی پلاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اُن کا خیال ہے کہ سونف پیٹ کے امراض اور کئی تکالیف سے نجات دلاتی ہے ۔اسی طرح اجوائن کا بھی ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے ،جو کئی امراض دور کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے ۔اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں ۔ان میں دیسی اجوائن زیادہ مشہور ہے ۔دیسی اجوائن کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اور اس کے پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں ۔
اجوائن کا پودا سویے کے پودے کی طرح ہوتا ہے ۔اجوائن جگر کی سختی کو دور کرتی ہے ۔یہ جسم میں موجود زہریلے مادّوں کو تحلیل کرنے میں مدد دیتی ہے ۔اس کاعرق معدے اور جگر کے کئی امراض میں اکسیر ہے ۔دل کو قوت بخشتی ہے ۔نزلے زکام اور گلے کے امراض دور کرنے میں اجوائن بہت مفید ہے ۔دو چمچے دیسی اجوائن کو پانی میں اچھی طرح اُبال لیں ۔جب تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے تو اس نیم گر م پانی سے صبح وشام غرارے کریں ۔
ایک دن میں ہی آپ کو افاقہ محسوس ہوگا ۔گلے کے امراض میں ترش پھلوں اور تیل میں تلی ہوئی چیزیں کھانے سے مکمل پرہیزکرنا چاہیے۔ علاج کے دوران پر ہیز نہ کیا جائے تو ایسے علاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔پر ہیز آدھی بیماری کو دور کر دیتا ہے ۔آپ کے اندر بیماری کے خلاف قوت مدافعت ہونی چاہیے ،تب ہی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ۔اگر شدیدزکام ہوتواجوائن کو توے پر گرم کرکے ململ کے کپڑے میں ایک پوٹلی کی شکل میں باندھ لیں ۔
اب اس پوٹلی کو سونگنے سے چھینکیں آئیں گی ،جس سے زکام کاز ور ٹوٹ جائے گا اور آپ افاقہ محسوس کریں گے ۔اجوائن کو گھریلو خواتین روز مرّہ کے کھانوں میں شامل کرکے بھی فائدے حاصل کر سکتی ہیں۔ ساون کے موسم میں جب خواتین پکوڑے بناتی ہیں تو اس میں اجوائن بھی شامل کرتی ہیں ۔یہ پکوڑے بہت مزے دار ہوتے ہیں ۔اجوائن کھانے سے نہ صرف ہاضمہ درست رہتا ہے ،بلکہ پکوان بھی لذیذبنتے ہیں ۔خواتین بیسن اور اجوائن کے سیو بھی بناتی ہیں ۔اسے فرائی مچھلی کے مسالے میں شامل کرکے بھی کھایا جاتا ہے ۔یہ فرائی مچھلی اجوائن کی وجہ سے بہت مزے دار ہوتی ہے ۔

Browse More Healthart