Angoor Khayen To Beej Bhi Khalen - Article No. 1395

Angoor Khayen To Beej Bhi Khalen

انگور کھائیں تو بیج بھی کھالیں - تحریر نمبر 1395

قرآن شریف میں جن غذاؤں کا ذکر آیا ہے ان میں انگور بھی شامل ہے ۔کئی دہائیوں سے یہ وٹامنز سلپیمنٹس اور دیگر ادویات میں شامل کئے جاتے ہیں ۔جسم کو قوت مدافعت کے لئے اور پھیپھڑوں کو طاقت بخشنے کے لئے یہ بہترین تریاق ہیں ۔

منگل 23 اکتوبر 2018

راحت شہباز
انگور میں ہمیں کیلشئیم ،پروٹین ،فاسفورس ،آئرن ،وٹامن A,Cاور B6،گلوکوز ،معدنیات اور فلیونائیڈز کے علاوہ غذائی فائبر کی وسیع تر مقدار ملتی ہے ۔
قرآن شریف میں جن غذاؤں کا ذکر آیا ہے ان میں انگور بھی شامل ہے ۔کئی دہائیوں سے یہ وٹامنز سلپیمنٹس اور دیگر ادویات میں شامل کئے جاتے ہیں ۔جسم کو قوت مدافعت کے لئے اور پھیپھڑوں کو طاقت بخشنے کے لئے یہ بہترین تریاق ہیں ۔

وٹامن Aہماری بینائی کے لئے مفید ہوتا ہے اور ان میں اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہیں ۔اسی لئے مختلف بخاروں میں ان کا استعمال تقویت کا باعث ہوتا ہے ۔
سیاہ انگوروں کی تاثیر کچھ یوں ہے کہ کینسر اور ٹیومرجیسے مہلک امراض میں مدافعتی قوت ثابت ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)


بریسٹ کینسر میں بھی اطباء اسے کھانا تجویز کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی بے حد مفید پھل ہے ۔

مختلف معدنیات میں میکنیشئیم کے علاوہ سوڈیم دل کی شریانوں کے بہتر افعال ،قوت حافظہ اور الزائمر جیسی بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔پوٹا شےئم گردوں کے نظام کو درست رکھتا ہے اور یوریک ایسڈ کی زیادتی دور کرتا ہے ۔گردے اور مثانے کی پتھری انگور کے پتوں کا قہوہ پینے یا انہیں بھاپ میں پکانے کر کھانے سے نکل جاتی ہے ۔
بڑے انگور اور منقیٰ کی اہمیت
بڑے انگور جو خشک ہوجانے کے بعد منقیٰ کا روپ دھار لیتے ہیں ،انہیں کھاتے ہوئے اگر دانتوں تلے بیج آجائیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں ضائع کردینا درست ہے اور ہم بیجوں کو تھوک دیتے ہیں ۔
اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آئندہ احتیاط کیجئے گا۔انہیں بھی کھا لیجئے گا کیونکہ یہ بڑے فائدہ مند بیج ہوتے ہیں ۔
مغربی ملکوں میں ان بیجوں کا عرق نکا ل کر علیحدہ فروخت کیا جاتا ہے ۔ان بیجوں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور خون میں کو لیسٹرول کی زیادتی کو کم کیا جاتا ہے ۔
اگر خدا نخوا ستہ ٹانگوں میں سوجن اور خون کی نالیوں میں رکاوٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو منقیٰ چبا کے کھایا کیجئے۔
اپنے معالج سے علاج ضرور کراتے رہئے مگر انگور کے موسم میں بلاناغہ تھوڑے سے انگور یا منقیٰ ملے تو ضرور استعمال کرتے رئے۔ان بیجوں میں طاقتور اینٹی آکیسڈنٹس ہوتے ہیں جنہیں
Oligomeric proanthocyanidin complexes کہاجاتا ہے ۔
یہ اینٹی آکیسڈیٹ اجزاء ،امراض قلب ،ذیابیطس اور آنکھوں میں موتیا اترنے سے روکتے ہیں ۔کسی قسم کی سوجن اور سوزش ہو رفع ہو سکتی ہے ۔
انگور کے بیج میں جو قدرتی نباتاتی مرکبات OPCSہیں وہ جسم میں فری ریڈ کلز کا خاتمہ بھی کرتے ہیں جس سے بڑھاپے کی آمد میں تاخیز ہو سکتی ہے ۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انگور کے بیج کے عرق سے شریانوں کی سختی کے مرض Atherosclerosisاور خون کے بہاؤ میں کمی کو دور کیا جا سکتا ہے ۔
ذیابیطس کے مریضوں میں جو طبی پیچیدگیاں لاحق ہوتی ہیں مثلاً اعصاب اور بصارت کے مسائل وہ بھی اس عرق سے بڑی حد تک ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔OPCSمرکبات کینسر سے بھی تحفظ کرتے ہیں ،ان سے دانت اور ہدیاں مضبوط ہوتی ہیں اور یادداشت تیز ہوتی ہے ۔

Browse More Healthart