Anjeer - Article No. 831

انجیر - تحریر نمبر 831
انجیر کا نام آپ نے سن رکھا ہو گا بلکہ بہت سے دوستوں نے اس کو کھایا بھی ہو گا۔یہ ایک خشک میوہ دار پھل ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس پھل میں حیاتین ،کیلشیم،فولاد اور فاسفورس کی کافی مقدار اس میں رکھی ہوئی ہے
ہفتہ 5 دسمبر 2015
(جاری ہے)
انجیر کا ذکر قران پاک میں ہے جس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ یہ پھل جنت کا پھل ہییہ نہایت فائدہ مند اور اکسیر ہے۔اسی لئے اس پھل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کہ یہ انسانی صحت اور بیماریوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اور یہ میوہ انسان کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔اس کو چبا چبا کر کھانے سے پیٹ کی بیماریاں ، معدے سے متعلق عوارض،پیشاب کی بیماریاں،جگر اور سانس،دمہ اور پھیپڑوں کی کئی بیماریاں کا علاج ہو جاتا ہے۔نزلہ و زکام اور کھانسی کی صورت میں اس کو چبا چبا کر کھائیں۔
انجیر میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو صحت بخش ہیں جو موٹاپے لانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ میرے ایسے دوست جو دبلا پن کا شکار ہیں اور موٹے ہونے کے خواہشمند ہیں ان کو چاہیئے کہ روزانہ انجیر کھائیں۔دبلے پن سے نجات حاصل ہو گی۔تلی کے ورم میں روزانہ پانچ سے چھ عدد انجیر کھائیں۔اگر انجیر کو اپنی روز مرہ غذا کے ساتھ باقاعدگی سے کھایا جائے تو فالج کا خطرہ کم سے کم ہو جاتا ہے۔باقاعدہ کھانے سے پھوڑے پھنسوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس کو مثانہ، گردے اور پتے کی پتھری میں کھانا بھی مفید رہتا ہے۔لیکن ایسی صورت حال ہو تو اپنے قریبی ڈاکٹر یا ماہر طبیب سے مشورہ ضرور کر کے پھر کھائیں۔انجیر کا استعمال بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔کیونکہ یہ نالیوں میں خون کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔اس کے علاوہ انجیر بواسیر میں بھی فائدہ مند ہے اور قبض کو رفع کرتا ہے۔اس کو کھانے سے آنتوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔آنتوں کی صفائی کے لئے تازہ انجیر کھائے جائیں تو بہتر رہتا ہے۔
انجیر کیلشیم سے بھر پور ہے اس لئے یہ ہڈیوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ سرطان اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔یہ نہ صرف شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے بلکہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔اگر اس کا مسلسل استعمال کیا جائے تو جوڑوں کے دردوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔اگر پھوڑے ہوں تو انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑے پر باندھ دیں۔اس سے پھوڑا پھٹ جائے گا اور بہت جلدٹھیک ہو جائے گا۔
Browse More Healthart

منہ سے آنے والی ناگوار مہک کی وجوہات
Munh Se Aane Wali Nagawar Mahak Ki Wajohat

انسانی ناخن بیماریوں کے سراغ رساں
Insani Nakhun Bimariyon Ke Suragh Rasan

نیگلیریا ۔ ایک خطرناک مرض
Naegleria - Aik Khatarnak Marz

بڑھتی عمر اور یادداشت کا اچانک رو بہ زوال ہونا
Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona

سگریٹ نوشی ترک کرنا اس مرض کی تمام دواؤں سے بہتر ہے
Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai

قُولُون عَصَبی یا چڑچڑی آنتیں
Qulun Asabi Ya Chirchiri Aanten

بی وینم تھراپی
Bee Venom Therapy

ناخنوں پر نشانات خطرناک بیماریوں کی تشخیص میں معاون
Nakhunon Par Nishanat Khatarnak Bimariyon Ki Tashkhees Mein Muawin

ہیموفیلیا مہلک مگر خاموش مرض
Haemophilia Mohlik Magar Khamosh Marz

تبخیرِ معدہ پُرخوری و بد پرہیزی کا شاخسانہ
Tabkheer E Maida Purkhori O Bad Parhezi Ka Shakhsana

رعشہ ۔ بڑھاپے کی علامت یا بیماری
Parkinson's - Burhape Ki Alamat Ya Bimari

ملیریا ۔ بروقت، درست اور مکمل علاج ناگزیر
Malaria - Barwaqt, Durust Aur Mukamal Ilaj Naguzeer