Badam Aur Dodh Ke Insani Jism Par Heran Kun Asraat - Article No. 1380

Badam Aur Dodh Ke Insani Jism Par Heran Kun Asraat

بادام اور دووھ کے انسانی جسم پر حیران کن اثرات - تحریر نمبر 1380

جمعہ 5 اکتوبر 2018

صحت بخش اور ذائقے دار بادام کا دودھ ا س وقت ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔چوں کہ یہ غذائیت بخش ہے ،ا س لیے بہت سی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔
دل کو توانائی بخشتا ہے
عام دودھ کی طرح بادام کے دودھ میں کو لیسٹرول یا سوڈےئم کی زیادہ مقدار نہیں ہوتی،جس سے دل کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں بادام کے دودھ میں مفید صحت چکنائی ہوتی ہے،جس سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں کم ہو جاتی ہیں.
ہاضمے کو بہتر بناتا ہے
بادام کے دودھ میں چوں کہ لیکٹوس(LACTOSE) نہیں ہوتا ،لہٰذا عام دودھ کے مقابلے میں جلدی ہضم ہوجاتا ہے ،خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے ،جنھیں لیکٹوس ہضم نہیں ہوتا ۔

اس میں ریشے (فائبر)کی بھی تھوڑی سی مقدار ہوتی ہے ،جس سے ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور قبض نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)


بڑھا پا جلد طاری نہیں ہوتا
اس میں حیاتین ھ (وٹامن ای )کافی مقدار میں ہوتی ہے ،اس لیے روزانہ پینے سے قرنیے(CORNEA) کے سفید حصے میں خرابی پیدا نہیں ہونے دیتا ۔اس کے علاوہ اس سے موتیا بند (CATARACT)بھی نہیں ہوتا ۔حیاتین ھ سے آپ کی جِلد نرم وملائم رہتی ہے ،لہٰذا آپ پر بڑھا پا جلد طاری نہیں ہوتا ۔

اگر بادام کا دودھ عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لگا یاجائے تو جِلد کو صاف ستھرا اور دل کش کر دیتا ہے ۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
یہ دودھ توانائی بخش ہوتا ہے اور اس میں چکنائی کم ہوتی ہے ۔اس میں بہت سی اہم حیاتین اور معدنیات (منر لز)شامل ہیں ،لہٰذا عام دودھ کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے ۔اسے روزانہ پینے سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ہم متعدد بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ۔اس میں چوں کہ کیلسئیم اور فولاد بھی ہوتا ہے ،اس لیے ہڈیاں اور عضلات مضبوط رہتے ہیں اور ان کی افزایش بہتر طور پر ہوتی ہے ۔

Browse More Healthart