Cancer Ko Jar Se Ukharnay Wali Nayi Dawa Tayar - Article No. 1069
کینسر کو جڑ سے اکھاڑنے والی نئی دوا تیار - تحریر نمبر 1069
ایک بڑی دواساز کمپنی فائزر اور کیلی فورنیا میں قائم اب وی کمپنی کے ایک بائیوٹک ادارے سٹم سینٹر نے منفر دوا تیار کی ہے جو چھاتی ، پھیپھڑوں اور بچہ دانی کے کینسر کے خلاف انتہائی تیزی سے کام کرتی ہے۔
پیر 27 فروری 2017
ایک بڑی دواساز کمپنی فائزر اور کیلی فورنیا میں قائم اب وی کمپنی کے ایک بائیوٹک ادارے سٹم سینٹر نے منفر دوا تیار کی ہے جو چھاتی ، پھیپھڑوں اور بچہ دانی کے کینسر کے خلاف انتہائی تیزی سے کام کرتی ہے ۔ ان دنوں نئی دوا کے لیبارٹری تجربات جاری ہیں ۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر یہ تجربات مثبت رہے تو نئی دوا بعض اقسام کے کینسر میں مبتلا لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے ۔ فائزر کمپنی کے مارک ڈاملین اس دوا پر کام کررہے ہیں جسے اس وقت پی ایف 06647020کا نام دیا گیا ہے مار ڈامیلن کے مطابق توقع ہے کہ یہ دوا کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ یہ بالکل اسی طرح کینسر کا صفایا کرتی ہے جس طرح آپ اپنے باغیچے سے غیر ضروری جڑی بوٹیاں اکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ یہ دوا چھاتی کے ٹرپل نیگیٹو کینسر، بچہ دانی کے کینسر اور پھیپھڑوں کے خلیوں کے کینسر میں مفید ہے جن کا علاج عام حالات میں بہت مشکل ہوتا ہے ۔
ڈامیلن کاکہنا تھا کہ یہ دوا اپنے تجربات کے دوران چوہوں اور بندوں پر مئوثر اور محفوظ ثابت ہوچکی ہے اور ان دنوں انسانوں پر تجربات کیے جارہے ہیں ۔ یہ دوا ایک گائیڈ ڈمیزائل کی طرح ہے جو کینسر زدہ خلیے کو اپنا ہدف بناتی ہے ۔ سٹم سینڑکس کے ایک ماہر ڈیلیا کا کہنا ہے کہ اسے ایک اینٹی باڈی مالیکیول نتھی کردیا جاتا ہے اور اسے اس کینسر زدہ خلیے تک پہنچا دیا جاتا ہے جو میزائل کی طرح اس میں داخل ہوجاتا ہے ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چونکہ اینٹی باڈی کے ساتھ کینسر کے خلاف لڑنے والی دوا بھی شامل ہوتی ہے تو وہ کیموتھراپی کے انداز میں براہ راست کینسر پر حملہ کرتی ہے اور اُسے ختم کردیتی ہے ۔ یہ دوا کیموتھراپی کی جگہ لے سکتی ہے ۔ اس دوا کو متاثرہ خلیوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کیاجانے والا میزائل اصل میں پی ٹی کے نامی ایک پروٹین ہے ۔ یہ پروٹین کینسر کے خلیوں میں کافی مقدار میں پایاجاتا ہے ۔ اس دوا کے تجربات ان مریضوں پر کیے جارہے ہیں جن پر دوسری دوائیں کار گرثابت نہیں ہوئیں تھیں۔ ڈامیلن کا کہنا ہے کہ بچہ دانی کے کینسر کے ایک تہائی مریضوں کے نتائج مثبت رہے ہیں ۔ چھاتی اور پھیپھڑوں کے مخصوص کینسر کے مریضوں پر تجربات بھی حوصلہ افزا ہیں۔ یہ توقع کی جارہی ہے کہ پی ایف 06647020نامی دوا مخصوص قسم کے کینسر کے علاج میں انقلابی تبدیلی لائے گی اور اس موڈی مرض میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوجائے گا۔Browse More Healthart
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein
شیزوفرینیا
Schizophrenia
عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
Eid Par Basyar Khori Se Ijtinab Zaroori
ملیریا ۔ بچاؤ ممکن بھی، سہل بھی
Malaria - Bachao Mumkin Bhi, Sahal Bhi