Cheeni Ka Kam Istamaal - Article No. 1054
چینی کا کم استعمال - تحریر نمبر 1054
ہفتہ دسمبر

ایک امریکی ماہر طب تمارا ڈیو کرفریومین کے مطابق جب کوئی شخص چینی کااستعمال ترک کرتا ہے یعنی کسی بھی شکل میں اُسے جسم کاحصہ نہیں بناتا تو گھنٹوں کے اندرہی جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں ۔اور چینی نہ کھانے سے چند گھنٹوں کے اندر ہی ہارمونز کی سطح میں تبدیلیاں آتی ہیں اور انسولین کی سطح کم ہونے لگتی ہے ۔
اگر جسم میں انسولین کی بہت زیادہ مقدارگردش کررہی تو جسمانی وزن میں کمی اور چربی گھلنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
انسولین جسم کے اندر مٹھاس کوکنٹرول کرنے اوراضافی گلوکوز کوذخیرہ کرنے کاکام کرنے والا ہارمون ہے ۔
ماہر طب کے مطابق جب آپ چینی کااستعمال ترک یابہت کم کردیتے ہیں توجسم کے لیے ذخیرہ شدہ چربی تک رسائی اور توانائی کے لیے اسے گھلانا بہت آسان ہوجاتا ہے ۔
چینی کااستعمال ترک کرنے کے چند دنوں یا ہفتوں بعد جسم میں لپڈ (شحم چربی ) کی سطح بھی گرنے لگتی ہے جو کہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ خون میں پائے جانے والی چربی کی ایک قسم ٹرائی گلیسیرائیڈز کی مقدار میں کمی لاتا ہے ۔ اگرچربی کی یہ قسم خون میں زیادہ ہوتو یہ شریانوں کو سکڑنے یا سخت کرنے کاباعث بنتی ہے جس سے امراض قلب کاخطرہ بڑھ جاتا ہے ، جبکہ جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی گرجاتی ہے ۔
ایک اور بڑی تبدیلی جوطویل المعیاد بنیادوں پر دیکھنے میں آتی ہے وہ پیلٹ یاتالو میں تبدیلی ہے جوچینی کو چھوڑنے کے عمل کو آسان بناتی ہے ۔
چند ماہ قبل کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ محض نودن تک چینی کابہت کم استعمال ہی صحت کو ڈرامائی حدتک بہتر بناسکتا ہے ۔ محققین کا کہنا تھا کہ چینی میٹابولزم کے لیے اپنی کیلوریز کے باعث ہی نقصان دہ نہیں بلکہ یہ جسم پربوجھ بڑھانے کے باعث خطرناک ہوتی ہے ۔
تحقیق کے مطابق چینی کااستعمال کرنے سے میٹابولک سینڈروم کاخطرہ دور ہوتا ہے جو کہ ایسی علامات کا اجتماع ہوتا ہے جو دل کے امراض ، فالج اور ذیابیطس ٹائپ ٹوکا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ یہ سینڈروم ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ گلوکوز لیول، کمرپراضافی چربی کے جمع ہونے اورکولیسٹرول لیول میں اضافے کا باعث بنتا ہے ۔ تحقیق کے دوران یہ بات معلوم ہوئی کہ چینی کااستعمال کم کرنے سے بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ، جگر کے افعال میں بہتری جبکہ انسولین لیول ایک تہائی حدتک تک ہوگیا۔
اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کی غذا میں چربی، پروٹین ،کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز کی سطح تو یکساں رہی تاہم چینی کی مقدار کو 28فیصد سے 10 فیصد تک کم کیا گیااور مختصر وقت میں ان کی صحت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ اس غذا کے نتیجے میں ان کے وزن میں کمی بھی دیکھنے میں آئی اور وہ صحت مند سطح تک پہنچ گیا۔
یہ تحقیق طبی جریدے جرنل اوبیسٹی میں شائع ہوئی۔
صحت سے متعلق مزید مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
سردیاں آگئیں دھوپ تاپیے
-
شیاتسو․․․․پیچیدہ و مزمن بیماریوں کیلئے موزوں طریقہ علاج
-
کووڈ۔19 اور فلو میں فرق
-
کورونا وائرس کا خاتمہ بہت قریب
-
کورونا وائرس کی دوسری لہر ابھی باقی ہے
-
کورونا وائرس کا خاتمہ نیم سے ممکن
-
اپنے پھیپھڑے بچائیں
-
الزائمر۔مرض نسیان
-
فروٹ جوسز اور موت کے روشن امکانات
-
سائنس اور وبائی امراض
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.