Chist Jeans Pathon Kay Liay Nuqsan Deh Hai - Article No. 749
چست جینز پٹھوں کے لیے نقصان دہ ہے - تحریر نمبر 749
پیر 3 اگست 2015

ایک آسٹریلوی خاتون کو اس وجہ سے ہسپتال جانا پڑ گیا کیونکہ اس نے چار دن دے ٹائٹ جینز پہنی ہوئی تھی ۔ تنگ فٹنگ کی وجہ سے اس کے پٹھوں میں تناؤ اور ٹانگوں میں سوجن آنے کے علاوہ اعصابی نظام متاثر ہوگیا تھا ۔آسٹریلیا کے رائل ایڈیلیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر تھامس کیمبر کا کہنا تھا کہ ایسا دیکھ کروہ خود حیران تھے ۔ پینتیس سالہ خاتون مریض کے پٹھوں اور اعصاب کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔ آسٹریلیا کے مشہور روزنامے سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق یہ خاتون اپنے اس رشتہ دارکی مدد بھی کروا رہی تھی جو ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل ہورہا تھا ۔ لیکن اس پینتیس سالہ خاتون کے بیمار ہونے کی وجہ وہ ٹائٹ جینز بنی جو مسلسل حرکت اور اٹھنے بیٹھنے کے دوران اس نے پہن رکھی تھی۔ نیورولو جسٹ ڈاکٹر تھامس کیمبر کا کہنا تھا کہ وہ خاتون ایک پارک کے راستے سے ہوتے ہوئے اپنے گھرواپس جا ری تھی کہ یکدم اس کے پاؤں سن ہوگئے اور وہ نیچے گر گئی ۔
اس خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کر رہی تھی کہ آہستہ آہستہ اس کی ٹانگیں سوج رہی ہیں لیکن چلتے ہوئے ایک دم اسے پتہ ہی نہیں چلا اور وہ نیچے گر گئی ۔ زمین پر گرنے کے بعد یہ خاتون دوبارہ اٹھ سکنے کے قابل نہیں تھی اور کئی گھنٹے اسی جگہ پڑی رہیں یہاں تک کہ ہسپتال تک پہنچی۔
ڈاکٹر تھامس کے مطابق قہ پہلے بھی بہت سے ایسے کیسز سے آگاہ ہیں کہ تنگ جینز پہننے کی وجہ سے کولہوں کے درمیان یعنی چڈے کے جگہ پائے جانے والے خلیوں اور اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے لیکن عصبی نظام کو متاثر ہو جانا انہوں نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا تنگ یا ٹائٹ جینز پہننے کی وجہ سے ٹانگوں کے اعصاب اور نسیں دب جاتی ہیں ۔ اس وجہ سے پٹھوں کو خون کی سپلائی بھی کم ہو جاتی ہے ۔ ہسپتال میں داخل ہوتے ہی خاتون کی جینز کاٹ کراتار دی گئی تھی اور مسلسل چار روز کے علاج کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارچ کیا گیا ۔ اسی کیس میں خاتون کی ٹانگوں میں کئی روز بعد تک بھی کمزوری رہی لیکن آہستہ آہستہ اب ٹانگیں مکمل طور پر ٹھیک ہوگئیں ۔ ڈاکٹر تھامس کا ٹائٹ جینز کے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا ، میرے خیال سے جو جینز لچکدار نہیں ہوتیں وہ زیادہ مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔
(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2015-08-03
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
تھیلیسیمیا
-
زہر خورانی یعنی فوڈ پوائزننگ
-
خارش ۔ ایک جلدی مرض
-
تمباکو نوشی ایک عالمی مسئلہ
-
صحت کی ایک بڑی دشمن بیٹھنے کی بیماری
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.