Corona Virus - Article No. 1883

Corona Virus

کورونا وائرس - تحریر نمبر 1883

اس کی زندگی زیادہ سے زیادہ دوما ہ اور کم سے کم سے کم دو گھنٹے ہے یہ دھاتی مٹیل پر دو گھنٹے تک رہ سکتا ہے اور کاٹن پر دو روز تک رہ سکتا ہے یہ ہاتھ لگانے سے پھیلتا ہے اگر کسی جگہ پر موجود ہے

اتوار 21 جون 2020

ویسے تو کورونا وائرس کی بہت سی اقسام ہیں مگر عام طور پر پانچ اقسام بہت مشہور ہیں ۔ 1۔کورونا ،2۔نسا،3۔سیٹا،4۔ سینٹا،5۔ کیوٹا۔ یہ پانچوں وائرس امریکہ میں پائے جا تے ہیں با قی دنیا میں کہیں ایک کہیں دو ہیں ۔ چین میں صرف ایک ہے وہ ہے کورونا ۔ اس نے ترقی کی اوربڑی تیزی سے پھیل گیاوہاں سے ایران میں آیا اور وہاں سے ہی اٹلی میں آیا ۔ ایران سے ہی پاکستان آیا ۔
اٹلی سے پورے یورپ میں پھیلا اور برطانیہ سے امریکہ میں پھیلا ۔
اس کی زندگی زیادہ سے زیادہ دوما ہ اور کم سے کم سے کم دو گھنٹے ہے یہ دھاتی مٹیل پر دو گھنٹے تک رہ سکتا ہے اور کاٹن پر دو روز تک رہ سکتا ہے یہ ہاتھ لگانے سے پھیلتا ہے اگر کسی جگہ پر موجود ہے اوروہاں ہاتھ لگ جائے تو ہاتھوں پر منتقل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جب ہا تھ ناک کو لگے گا یہ فوراً ناک کے ذریعے پھپھڑوں میں جائے گا اور پھپھڑوں کو متاثر کر دے گا ۔

اسی وقت آدمی کو سانس کی تکلیف شروع ہو جائے گی تیز بخار ہو سکتا ہے ۔
علامات:
اگرکسی کو تیز بخار ہو، نئی قسم کی لگاتار کھانسی ہویا منہ کا ذائقہ خراب ہو سونگنے کی قوت کم ہو رہی ہو یا ختم ہو جائے تو آپ کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے۔
احتیاط:
یہ ایک معتددی مرض ہے اور بہت جلد ایک سے دوسرے کو لگ سکتا ہے ۔
ہر مرد و عورت کوگھر سے نکلتے وقت ماسک پہننا ضروری ہے کوشش ہو نی چاہیے کہ بغیر ضروری کام کے گھر سے باہر نہ جایا جائے جب کسی چیز کو ہاتھ لگائے تو جراسیم کش جسے عرف عام میں سیناٹائزر کہتے ہیں لگا نا چاہئے کسی سے ہاتھ نہ ملایا جائے گلے نہ ملا جائے ایک دوسرے سے چھ فت کا فاصلہ رکھا جائے مسجدوں میں بھی نماز کے لئے پندرہ سال سے کم اور پچاس سال سے زیادہ عمر کے لوگ نہ جائیں مسجدوں میں قالین یا چٹایاں نہ بچھائیں جائیں نمازی حضرات وضو گھر سے کر کے جائیں سنتیں گھر میں ادا کر کے جائیں فرض نماز کے بعد بقیہ نماز گھر آکر ادا فرمائیں ۔

پرہیز:
اگر کسی میں علامات ظاہر ہو جائیں تواسے اپنے آپ کو گھر میں ہی تنہائی اختیا رکر لینی چاہئے اگر ممکن ہو سکے تو باتھ روم بھی الگ ہو کمرہ الگ ہو کھانے پینے کے برتن الگ ہوں تولیا الگ ہو اگر باتھ روم الگ ممکن نہ ہو سکے تو جب باتھ روم جائے تو واپسی پر ہر اس جگہ یہاں اس کے جسم کا کوئی حصہ لگ گیا ہے پانی بہا نا چاہیے ناک صاف کر کے فوراًہاتھ صابن سے دھونے چاہیں دوسرے کے ساتھ میل جول بند کر دینا چاہئے تاکہ دوسرے لوگ جو گھر میں موجود ہوں وہ محفوظ رہ سکیں ۔
ناک صاف کرتے وقت ہر بارنیا کپڑا رومال یا ٹیشو پیپر استعمال کر نا چاہئے۔ استعمال شدہ ٹشوزباقی سامان سے الگ ہو نے چاہئے۔
علامات ظاہر ہو نے کے بعد جس کو ہوا ہے اس کم از کم سات دن کے لئے الگ ہونا چاہئے اور جو اس کے ساتھ ہوں ان کو چودہ دن کے لئے دوسروں سے الگ ہو جا ناچاہئے کیونکہ علامات ظاہر ہونے میں چودہ دن لگتے ہیں۔

Browse More Healthart