Corona Virus Or Quwat E Mudafeat - Article No. 1880

Corona Virus Or Quwat E Mudafeat

کورونا اور قوت مدافعت - تحریر نمبر 1880

جب بھی جسم میں کوئی وائرس داخل ہوتا ہے تو سب سے پہلے خون کے سفید خلیے اسے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر خون کے سفید خلیوں سے وائرس کا خاتمہ نہ ہو سکے تو پھرجسم وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بناتا ہے

جمعہ 19 جون 2020

طبی ماہرین کے مطابق انسان کی قوت مدافعت فوری طور پر کسی بھی خاص دواٰئئ یا قہوہ سے بہتر نہیں ہوتی ہے بلکہ صحت مند طرز زندگی اپنانا سے ہوتی ہے. لہذا اس کیلیے پہلے جسم کے مدافعتی نظام کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ جسم کا مدافعتی نظام آپ کومختلف بیماریوں، نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس سے اسی طرح محفوظ دکھتا ہے جس طرح کسی ملک کی محافظ ادارے اندرونی اور بیرونی خطرات سے ملک کو محفوظ رکھتی ہے۔

انسانی قوت مدافعت کا انحصار درج ذیل پانچ چیزوں پر ہے۔
1- خون کے سفید خلیات (White Blood Cells)
2-اینٹی باڈیز(Anti-bodies)
3- ہڈیوں کا گودا(Bone Marrow)
4-تھائمس(Thymus)
5- تلی (Spleen)
جب بھی جسم میں کوئی وائرس داخل ہوتا ہے تو سب سے پہلے خون کے سفید خلیے اسے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر خون کے سفید خلیوں سے وائرس کا خاتمہ نہ ہو سکے تو پھرجسم وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بناتا ہے۔

تاکہ یہ وائرس زیادہ دیر تک جسم کو نقصان نہ پہنچا سکے۔
اگر ہم کورونا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں اپنے خون کے سفید خلیوں اور اپنی صحت کو اتنا بہتر بنانا ہوگا کہ اگرکوئی اس کا شکار ہوجائے۔ تو ھمارا جسم بہتریں قوت مدافعت کے سبب خود ھی صرف تنہائی میں رہ کر آسانی سے صحت یاب ہو سکے۔
خون کے سفید خلیوں کی نشوونما میں پروٹین کا اہم کردار ہے۔
لہذا اپنی روزانہ کی غذا میں مناسب مقدار میں پروٹین کا استعمال یقینی بنائیں۔
پودوں سے حاصل شدہ پروٹین جیسے دالیں ہماری ہڈیوں کے گودے کو بہتر بنا کر قوت مدافعت کو بہتر کرتی ہیں۔ دالوں میں گوشت کے مقابلے میں ائرن ، فائبر، جسم کو فائدہ دینے والے اینٹی اکسیڈیٹنس اور منرلزز کی وافر مقدار موجود ہے۔
اسی طرح صبح اور شام کی دھوپ سے جسم میں بنبے والا وٹامن ڈی آپ کے جسم میں وائرس کو مارنے والے خلیات کو بہتر بناتا ہے۔
اس وٹامن کی بہترین مقدار خوارک میں انڈے کی ذردی اور گائے کے جگر کے گوشت سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اچھی مقدار میں پروٹین اور وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ وٹامن اے کا استعمال بھی کریں۔ کیونکہ یہ اینٹی انفلامیٹری یے جس کے سبب یہ آپ کے خون میں موجود فائدہ مند خون کے سفید خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے ۔ خوارک میں آپ یہ وٹامن شکرقنری، آم، خوبانی، حلوہ کدو، لوبیا اور شملہ مرچ ۔
سے حاصل کرسکتے ہیں۔
جسم میں معدہ کے اوپر موجود تلی خون کے سفید خلیوں کو محفوظ اور خون کو فلٹر کرتی ہے ۔ زیادہ تیل/ چکنائی میں بنے اور پراسیس شدہ کھانے کا استعمال اس کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
جسم کے لحاظ سے مطلوبہ مقدار میں پینے کیلےصاف پانی کا استعمال کریں۔ پانی جسم سے فاسد مادوں کو خارج کروا کر قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے۔
تازہ ہوا میں سیر یا ورزش انسانی جسم میں خون کی گردش کو متوازن کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اور جسم میں خون میں موجود آکسیجن کی مقدار میں اضافہ کرکے آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہے۔
نیند بھی انسانی صحت اور قوت مدافعت کو بحال کرنے کے لئے بنیادی جز ہے ۔ایک رات میں کم از کم سات گھنٹے متواتر سونا اچھی صحت کے لئے ضروری ہے- نیند کی کمی ،قوت مدافعت میں کمی نتیجتاً بدن انسانی پر امراض مسلط ہونے کا سبب بنتی ہے
جسم کی قوت مدافعت مین ہارمونز کا بہت اھم کردار ہے۔
متوازن خوراک ، ورزش اوراچھی سوچ سے ہارمون کو بہتر بناے تاکہ اپ کا مدافعتی نظام اچھا ہو۔
آخر میں کچھ غذائی ہدایات ہیں۔ آپ ان کا استعمال مدافعتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کرسکتے۔
1- نہار منہ ایک گلاس شہد کا پانی لیں۔
2- ناشتہ میں 2/1 چمچ (چائے کی) کلونجی کا استمعال کریں۔
3- کھانوں کے درمیان اسینکس کے وقت موسمی پھل کا استعمال کریں۔
کرونا کی کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے کی صورت میں جلد ہی تنہائی میں چلے جائیں۔ اپنا اوراپنے گھر والوں کا خاص خیال رکھیں۔

Browse More Healthart