Dementia Ka Sabab - Article No. 1053
ڈیمینشیا کا سبب - تحریر نمبر 1053
دماغ میں موجود ایک پروٹین
جمعرات 29 دسمبر 2016
کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سنٹر سے منسلک محققین نے دماغ میں موجود ایک ایسے ” پروٹین “ کا پتہ لگایا ہے جو ان کے نزدیک یادداشت کی خرابی سے متعلق بیماری ’ الزائمرز‘ پیداکرنے کاسبب ہوسکتا ہے ۔
(جاری ہے)
اس نئی تحقیق کے بعد ماہرین کو توقع ہے کہ سائنسدان الزائمرز کے علاج کے لیے کوئی ٹھوس اور موثر طریقہ علاج دریافت کرسکیں گے ۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ دماغ کے عصبی خلیوں یا نیورونز کے درمیان فاصلے میں خلل پڑنے سے مریض الزائمرز کی بیماری میں مبتلاہوتا ہے ۔ اور نیورونز کے درمیانی فاصلے میں توڑ پھوڑ یاخلل الزائمرزکی پہلی سٹیج ہے جو آہستہ آہستہ نیورونز کی موت کاسبب بنتی ہے ۔ کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کے محققین کے مطابق دماغ میں موجود 2-Caspase نامی پروٹین synapses کے خاتمے کاسبب بنتا ہے ۔
سائنسدانوں کو توقع ہے کہ دماغ میں موجود 2-Caspase نامی پروٹین کی سرگرمیوں کے بارے میں اس نئی تحقیق سے سائنسدانوں کو الزائمرز کے مرض کے خلاف کوئی طریقہ علاج ڈھونڈنے میں مدد مل سکے گی ۔
امریکی ادارہ برائے تدارک امراض کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 1 کروڑ 80لاکھ افراد ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2025 ء تک دنیا بھر میں الزائمرز سے متاثر افراد کی تعداد 3 کروڑ 40لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
امریکہ میں ڈیمینشیا کے معمر مریضوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کوآئی ہے ۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق 2000ء سے 2012ء کے درمیان ڈیمینشیا کے مریضوں کی شرح میں کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔ 2000 میں معمرافراد میں ڈیمینشیاء کے مرض کی شرح 11.6 فیصد تھی جو کہ 2012ء میں کم ہوکر 8.8 فیصد رہ گئی۔
محققین کاکہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ امریکہ میں معمرافرادمیں ڈیمینشیا کے مرض میں کمی کی وجوہات کیا ہیں ؟
ڈاکٹر کینیتھ لانگا، یونیورسٹی آف مشی گن سے تعلق رکھتے ہیں اُن کے مطابق اگر ہم ڈیمینشیا کے مرض میں کمی کی وجوہات کاتعین کرسکیں تو اس سے مستقبل میں ڈیمینشیا کے مرض کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے ۔
جاماانٹرنل میڈیسن نامی ادارے کے محققین کے مطابق دنیا بھر میں 2050ء تک ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد تین گنا ہونے کا اندیشہ ہے ۔
اس سے قبل ڈیمینشیا سے متعلق سامنے آنے والی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس مرض کی شرح میں کمی دیکھی جائے گی
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz