Dil Ki Bimari - Article No. 788

”دل کی بیماری“ - تحریر نمبر 788
جتنا پست قد، اتنا خطرہ۔۔۔ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ قد میں ہر ڈھائی انچ کے اضافے سے دل کی بیماری کا امکان 13.5 کم ہو جاتا ہے۔تاہم برٹش ہارٹ فاونڈیشن نے کہا ہے کہ چھوٹے قد کے افراد کو اس سے غیر ضروری طور پر پریشان نہیں ہونا چاہیے اور ہر کسی کو صحت مندانہ طرز زندگی کی ضرورت ہوتی ہے
بدھ 7 اکتوبر 2015
(جاری ہے)
50 سال پہلے یہ معلوم ہوا تھا کہ دل کی صحت میں انسانی قد کا کلیدی کردار ہے لیکن تحقیق کاروں کو اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔
یہ بھی کہا گیا کہ کئی اور وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے جیسا کہ بچپن میں غذا کی کمی سے قد پر اثر پڑتا ہے جس کا اثر دل پر ہو سکتا ہے۔لیکن یو نیورسٹی آف لیسٹر کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دراصل اس کا جواب ہمارے ڈی این اے کے اندر موجود ہے۔انہوں نے 180 جینز کا مشاہدہ کیا جن کا تعلق قد سے بتایا جاتا تھا۔تحقیق سے پتہ چلا کہ ہر ڈھائی انچ سے بیماری کے خطرے پر 13.5 فیصد کا اثر پڑتا ہے۔ سو ایک پانچ فٹ کے انسان اور ایک چھ فٹ کے انسان کے درمیان یہ فرق تقریباً 64 فیصد ہو جاتا ہے۔یونیورسٹی آف لیسٹر کے پروفیسر سر نیل سامانی کا کہنا ہے کہ دوسرے خطرات کے تناظر میں یہ بہت تھوڑا ہے، جیسا کہ سگریٹ پینے سے یہ خطرہ 200 سے 300 فیصد بڑھ جاتا ہے، لیکن پھر بھی یہ کم نہیں ہے۔میں یہ نہیں کہوں گا کہ چھوٹے قد کے انسان کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ چھ فٹ ایک انچ لمبے شخص کو بھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔تحقیق کے مطابق وہ جینز جن کی وجہ سے قد چھوٹا ہوتا ہے وہ خون میں کولیسٹرول اور چربی کی مقدار بڑھانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق قد کے کچھ جینز خون کی نالیوں کی نشو و نما بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ پروفیسر سامانی نے کہا کہ اس تحقیق سے بیماری کے نئے علاج وضع کرنے میں مدد ملے گی جو مستقبل میں مدد گار ثابت ہوگا۔ لیکن لمبے افراد کے لیے ایک بری خبر بھی ہے اور وہ یہ کہ انہیں سرطان کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔برٹش ہارٹ فاونڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر پیٹر ویزبرگ کہتے ہیں کہ اس تحقیق کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ چھوٹے قد کے افراد کو اپنی صحت کے متعلق غیر ضروری طور پر فکر مند ہونا چاہیے یا ڈاکٹروں کو چھوٹے قد کے لوگوں کی صحت پر زیادہ توجہ دینا چاہیے۔اپنے قد سے قطع نظر ہر کسی کو صحت مندانہ غذا، باقاعدہ ورزش اور سگریٹ نوشی نہ کرنے جیسے طریقوں کے ذریعے وہ سب کچھ کرنا چاہیے جس سے مستقبل میں دل کی بیماری کا امکان کم ہو۔Browse More Healthart

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid

منہ کی بدبو دور کیسے کی جائے
Munh Ki Badboo Door Kaise Ki Jaye

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

چنبل
Psoriasis

موبائل فون صحت کا دشمن
Mobile Phone Sehat Ka Dushman