Hand Sanitizer - Article No. 1892

Hand Sanitizer

ہینڈ سینی ٹائزر - تحریر نمبر 1892

صرف وہ استعمال کریں جس میں الکوحل کم از کم 60فیصد ہو

منگل 7 جولائی 2020

عبدالرحمن
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے شہری ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کر رہے ہیں۔اس صورتحال میں دوکانداروں نے ہینڈ سینی ٹائزر ذخیرہ اندوز کرنا شروع کر دیے ہیں۔سٹورز میں ہینڈ سینی ٹائزر ملنا مشکل ہو گئے ہیں جبکہ آن لائن ریٹیلرز نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آسمان سے اونچی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔
ایسی صورتحال ملن شہریوں کو چاہئے کہ سینی ٹائزر استعمال کرنے کی بجائے بار بار ہاتھ دھوئیں کیونکہ امریکی سینٹر کے مطابق الکوحل پر مبنی سینی ٹائزر کو استعمال کرنا آسان تو ہے لیکن یہ صفائی کا بہترین طریقہ نہیں ہے،صابن اور پانی ہی سب سے موثر ذریعہ ہے۔
امریکی سینٹر نے ہاتھ صفائی سے دھونے کا طریقہ واضح کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے گرم یا ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھونے چاہیں اور پھر ہاتھوں کی پشت پر ،انگلیوں کے بیج میں اور انگلی کے ناخن کے نیچے 20سیکنڈ تک صابن مل کر ہاتھ دھوئیں۔

سینٹر کے مطابق سینی ٹائزر سے تمام جراثیم ہلاک نہیں ہوتے اور صرف سِنک کے نزدیک نہ ہونے کی صورت میں سینی ٹائزر استعمال کریں۔سینی ٹائزر بھی صرف وہ استعمال کریں جس میں الکوحل کم از کم 60فیصد ہو۔اسے لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں کو اس وقت تک رگڑیں جب تک کہ ہاتھ خشک نہ ہو جائیں۔
امریکی ادارے فوڈاینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہینڈ سینی ٹائزر کے اندھا دھند استعمال پر خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہی قسم کے سینی ٹائزر مفید نہیں ہوتے بلکہ کچھ مضر صحت بھی ہوتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملک میں زیر استعمال ایک میکسیکن کمپنی کے 9سینی ٹائزر کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے اور کمپنی کو تمام اسٹاک 17جون تک واپس اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ایف ڈی اے نے ان پروڈکٹس میں میتھانول کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے صارفین کو خبر دار کیا ہے کہ جن سینی ٹائزر میں سیتھانول کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہو اس سے متلی،الٹی،سردرد،دھندلا دکھنا،بینائی کا کھو جانا،مرگی کے دورے اور کوما ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پر شدید مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ہینڈ سینی ٹائزر کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تاہم پروڈکٹ استعمال کرنے سے قبل صارفین اس میں شامل اجزاء اور ان کے تناسب کو نہیں پڑھتے اور نقصان اٹھا لیتے ہیں۔سینی ٹائزر ہمیشہ اچھی اور قابل بھروسہ کمپنی کا خریدیں اور کوشش کریں سینی ٹائزر صرف وہاں استعمال کریں جہاں ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک دھونے کے لئے صابن دستیاب نہ ہوں۔میکسیکن کمپنی کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی پابندی سے متعلق کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Browse More Healthart