Harniya Ki Bimari - Article No. 1783

Harniya Ki Bimari

ہرنیا کی بیماری - تحریر نمبر 1783

ہرنیا زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں میں ظاہر ہوتاہے۔ہرنیا میں پیٹ کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاء مثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہوکر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔

جمعرات 16 جنوری 2020

ڈاکٹر آصف محمود جاہ
”ہرنیا“(HERNIA:آنت اترنا)ایک عام بیماری ہے۔جسم کے کسی عضویا اس کے کچھ حصے کا اپنے غلاف کے کسی کمزور حصے میں سے باہر کی طرف ظاہر ہونے کو”ہرنیا“کا نام دیا جاتاہے۔
ہرنیا زیادہ تر پیٹ کے مختلف حصوں میں ظاہر ہوتاہے۔ہرنیا میں پیٹ کے کمزور حصے سے انتڑیاں یا دیگر اعضاء مثلاً پیٹ کی اندرونی چربی وغیرہ پیٹ کے باہر خارج ہوکر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔

شروع شروع میں یہ تھیلی زیادہ دیر کھڑا رہنے،کھانسنے یا مسلسل کام کرنے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے اور لیٹنے یا آرام کرنے سے خود بخود ختم ہوجاتی ہے۔
زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد یہ تھیلی سوجن کی شکل میں مستقل موجود رہتی ہے اور تکلیف دہ صورت اختیار کر لیتی ہے۔

(جاری ہے)

بیماری کے دوران درد اور سوجن دور کرنے والی مختلف دوائیں کھائی جاتی ہیں۔
احتیاط
ہرنیا ہونے کی صورت میں دوا کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے۔


ہرنیا کی بیماری کی نوعیت اور علاج
ہرنیا عام طور پر ناف،سینے کے درمیانی حصے میں یا پیٹ اور ٹانگ کے ملنے والی جگہ پر ایک سوجن کی صورت میں نمودار ہوتاہے۔ہرنیا پیدائشی طور پر بھی ہو سکتاہے۔
پیٹ کے کسی بھی آپریشن میں پیپ پڑنے یا اندرونی ٹانکے ٹوٹنے سے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ سے بھی ہرنیا ہو سکتاہے۔چھوٹے بچوں میں ناف اور پیٹ کے نیچے ہرنیاہو سکتاہے۔
مختلف بیماریوں،مثلاً لمبی کھانسی،دمہ یا پیشاب کی رکاوٹ کی بیماری میں بھی ہرنیا ہونے کا امکان ہوتاہے۔
ہرنیا کی بیماری کے علاج کے لئے آپریشن بہترین علاج ہے۔ہرنیا کی بیماری کے مریض مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کرکے نہ صرف اپنے آپ کو بیماری کی پیچیدگیوں سے بچا سکتے ہیں،بلکہ ان کی وجہ سے آپریشن کی کامیابی کے بھی سوفی صدا مکانات ہوتے ہیں۔

وزن میں کمی کی جائے۔
روغنی غذاؤں سے پرہیز کیا جائے اور سادہ غذائیں،یعنی سبزیاں اور سلاد زیادہ کھائی جائیں۔
سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کیا جائے۔
کھانسی ہونے کی صورت میں اس کا علاج کیا جائے۔
ذیابیطس کی صورت میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھا جائے۔
ہرنیاکا آپریشن بہت آسان ہوتاہے۔مریض کو آپریشن کے بعد صرف ایک یا دو دن ہسپتال میں رہنا پڑتاہے،جب کہ بعض حالتوں میں آپریشن کرکے شام کو مریض کو بہ حفاظت گھر بھیجا جا سکتاہے۔
آپریشن کے بعد مریض ایک ماہ زیادہ دیر تک جھکنے والے کام سے پرہیزکریں۔

Browse More Healthart