Hichki - Asbaab O Elaaj - Article No. 1810

Hichki - Asbaab O Elaaj

ہچکی ۔اسباب وعلاج - تحریر نمبر 1810

ہچکی(HICCUP) اس وقت لگتی یا آتی ہے،جب حلق کا داخلی حصہ بار بار سکڑتاہے

ہفتہ 15 فروری 2020

ہچکی(HICCUP) اس وقت لگتی یا آتی ہے،جب حلق کا داخلی حصہ بار بار سکڑتاہے ،نتیجے کے طور پر آواز کے غدود کی درمیانی نالی بند ہو جاتی ہے ،جس سے ہچکی کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ہچکی لگنے کی ایک وجہ تیز رفتاری سے کھانا کھانا بھی ہے ،جس کی وجہ سے ہوا نکلنے کا امکان ہوتاہے یا بیک وقت بہت زیادہ غذا منہ میں بھر لینے اور کھانے سے غذائی نالی متاثر ہوتی ہے اور ہچکیاں لگ جاتی ہیں۔

ہچکی کا گھریلو علاج
ہچکیوں کے بیشتر علاج خون میں کاربن ڈائی اوکسائیڈ کی سطحوں میں اضافے کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ہچکیوں سے نجات پانے کے لئے درج ذیل طریقے آزمائے جاسکتے ہیں:
چائے کا ایک چمچہ شکر لے کر منہ میں رکھ لیں اور دھیرے دھیرے چوسیں۔اکثر اوقات یہ علاج بہت فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔

(جاری ہے)


دونوں کان بند کرلیں اور وقفہ دیے بغیر آدھا گلاس پانی پییں ،ہچکیاں فوراً رُک جائیں گی۔


ممکنہ حد تک سانس روک لیں،پھر چھوڑ دیں۔یہ عمل کرنے سے پھیپڑے پھیلیں گے اور غذائی نالیوں کو پیچھے دھکیل دیں گے ،اس طرح ہچکیاں فوراً رک جائیں گی۔
ایک پیالی دہی میں دو چائے کے چمچے(چھوٹے) نمک ملا کر کھائیں۔دہی بالائی والا نہ ہو ۔اس آسان طریقے سے ہچکیاں رک جاتی ہیں۔
دو پیالی پانی میں چائے کا آدھا چمچہ چھوٹی الائچی کا سفوف ملا کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک پیالی رہ جائے ۔
جب پانی نیم گرم ہو جائے تو ایک گلاس میں بھر کر آہستہ آہستہ پییں،ہچکیاں آنی بند ہو جائیں گی۔
تازہ ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے انھیں چوسیں، فائدہ ہوگا اور ہچکیاں ختم ہو جائیں گی۔
دونوں کانوں کو اپنی انگلیوں سے بند کرلیں اور پلاسٹک کی پتلی نلکی(STRAW) سے پانی پییں۔
پشت کے بل لیٹ جائیں ،ہچکیاں تھم جائیں گی۔
منہ سے زبان جتنی باہر نکال سکتے ہیں،نکالیں اور اسے چند سیکنڈ تک پکڑے رہیں۔

کان اور ناک بند کرکے پانی پییں،ہچکیاں آنی بند ہو جائیں گی۔
جب ہچکیاں آنے لگیں تو قریبی کھڑے فرد سے باتیں کرنے لگیں،ہچکیاں چند منٹ میں رک جائیں گی۔
اگر ہچکیاں بہت دیر تک آتی رہیں ،پیٹ میں شدید درد ہونے لگے یا تھوکنے پر تھوک میں خون آنے لگے تو فوراً کسی معالج کو دکھائیں۔

Browse More Healthart