Jism Ki Buniyad Hadiyaan - Inhain Mazboot Banain - Article No. 1797

Jism Ki Buniyad Hadiyaan - Inhain Mazboot Banain

جسم کی بنیاد ہڈیاں انہیں مضبوط بنائیے - تحریر نمبر 1797

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کی ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں۔

جمعہ 31 جنوری 2020

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کی ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں۔ہڈیوں کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہڈیوں کے بھر بھرے پن یا آسٹیو پوروسس کی بیمار ہے۔اس بیماری کی علامات عموماً دیر سے ظاہر ہوتی ہیں۔اس کی ابتدائی علامات میں مریض کو جوڑوں کے درد کے ساتھ ساتھ اٹھنے بیٹھنے میں بھی تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ہڈیوں کے بھر بھرے پن میں مبتلا شخص کسی وجہ سے گر جائے یا کوئی گہری چوٹ لگے تو اس کے ہاتھوں یا پیر کی ہڈی میں فریکچر کا امکان زیادہ ہوتاہے۔
یہ بیماری یوں تو پورے جسم کی ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے،لیکن ریڑھ ،کولہے اور کلائی پر اس کا زیادہ اثر پڑتاہے۔
آسٹیو پوروسس سے محفوظ رہنے کے طریقے
اس بیماری سے محفوظ رہنے کا سب سے آسان حل نوجوانی سے متحرک زندگی گزارنا اور ورزش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورزش ہڈیوں کو مضبوط اور لچکدار بناتی ہے،لیکن خیال رہے کہ ورزش اپنی جسامت کے حساب سے کریں۔

بہت زیادہ بھاری بھر کم ورزشوں سے پرہیز کریں۔ہڈیوں کے لئے وٹامن ڈی بہترین ہے جس کا آسان ذریعہ دھوپ کی شعاعیں ہیں۔روزانہ دس سے پندرہ منٹ دھوپ میں گزارنے کو معمول بنا لیا جائے تو یہ ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔کیلشیم سے بھر پور غذائیں یعنی دودھ،پنیر،دہی، مچھلی اور انڈوں کو روزانہ کی غذاکا حصہ بنائیں۔جوان عمر سے ہی صحت کا خیال رکھنے سے بڑھاپے میں طبی مسائل سے محفوظ رہا جا سکتاہے۔

دھوپ بھی ضروری ہے
دو چیزیں مضبوط ہڈیوں کے لئے زیادہ ضروری ہیں۔کیلشیم اور وٹامن ڈی،جسم میں وٹامن ڈی کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتاہے۔سورج کی شعاعوں سے جسم وٹامن ڈی بناتاہے۔
کیلشیم اور وٹامن ڈی خوراک سے حاصل کریں
ان افراد کے لئے جن کی عمر پچاس سال یا اس سے زیادہ ہے ان کو روزانہ ایک ہزار ملی گرام کیلشیم اور روزانہ 600بین الاقوامی یونٹ وٹامن ڈی حاصل کرنا چاہیے۔
کیلشیم ،ہڈیوں کو طاقت دیتاہے اوردانتوں کو بنیادی طور پر مضبوط رکھتاہے اور وٹامن ڈی کیلشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
دہی
دھوپ سے زیادہ سے زیادہ وٹامن ڈی حاصل کی جاسکتی ہے۔دہی سے بھی اچھی مقدار میں وٹامن ڈی حاصل ہو سکتی ہے ۔روزانہ ایک کپ کم چکنائی والا دہی کیلشیم کی کافی مقدار کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دہی کو پھل کے ساتھ بھی کھایا جا سکتاہے۔
دودھ
دودھ مکمل بھر پور غذا ہے۔اگر سادہ دودھ پینے کا دل نہیں چاہ رہا تو اس میں پھل بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔
پنیر
پنیر کیلشیم کے لئے زیادہ اچھی چیز ہے۔پنیر جسم کو مو ٹا بھی کرتی ہے اس لئے اس کو اعتدال سے کھائیں۔
انڈے
انڈے جسم میں کچھ وٹامن کو حاصل کرنے کے لئے فوری ذریعہ ہے۔
اس میں چھ فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتی ہے جس سے روزانہ وٹامن ڈی حاصل کی جاسکتی ہے۔وٹامن ڈی اس کی سفیدی میں شامل ہے۔
پالک
پالک میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ایک کپ پکے ہوئے پالک میں پچیس فیصد کیلشیم ہوتاہے۔ اس میں آئرن،فائبر اور وٹامن اے بھی شامل ہوتاہے۔
اروی کے پتے
اروی کے پتے گرین ہوتے ہیں۔
یہ گوبی،پالک اور بروکولی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک پکے ہوئے اروی کے پتے کے کپ سے زیادہ سے زیادہ 25فیصد کیلشیم روزانہ کی بنیاد پر حاصل کی جا سکتی ہے۔
تمبا کو نوشی چھوڑ دیں
تمبا کو نوشی نہ کرنا ایک اچھی عادت ہے۔یہ مختلف طریقوں سے صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ پھیپھڑوں کے لئے بھی نقصان د ہ ہے۔جسم کے دوسرے نظام کو خراب کر سکتی ہے جس میں بلڈ پریشر وغیرہ شامل ہیں۔
یہاں تک کے یہ ہڈیوں کو کمزور کر سکتی ہے جس سے آسٹیو پروسس کے امکان میں اضافہ ہو جاتاہے۔
زندگی سے نمک کم کریں
نمک جسم میں کیلشیم کی سطح کو نقصان پہنچا تا ہے۔کھانوں میں نمک کی مقدار کم رکھیں۔چٹنی،چپس،پنیر، پیزا اور ان جیسی دیگر کھانے کی چیزوں میں نمک کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔
فعال بن جائیں
ہڈیوں کو جتنا زیادہ استعمال کریں گے اتنا ہی وہ اور مضبوط ہوں گی۔
کیا آپ کو بیٹھے رہنے کا شوق ہے؟ سارا دن غیر فعال اور بیٹھے رہنے سے ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں اور ایسی صورت میں آسٹیوپروسس میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ رہتاہے اس لئے ضروری ہے کہ زندگی میں فعال بنا جائے۔کچھ گیم کھیلیں جیسے فٹ بال ،کرکٹ وغیرہ یا رسی کودیں جس سے تندرستی بھی حاصل ہوگی اور فعال بھی رہا جا سکے گا۔تھوڑا سا وزن بھی اُٹھائیں تاکہ فٹ رہا جا سکے اور ہڈیاں مضبوط ہو سکیں۔
صحت مند وزن کو بر قرار رکھیں
وزن کا کم کرنا آپ کے لئے بہتر ہے اگر آپ کا وزن بڑھا ہوا ہے تو جسم میں آسٹیو پروسس کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔زیادہ وزن کم کرنا بھی صحیح نہیں ہے۔اپنا وزن اعتدال میں رکھنا چاہیے۔

Browse More Healthart