Kari Patta - Mehez Khushbu Nahi Deta - Article No. 1905

Kari Patta - Mehez Khushbu Nahi Deta

کڑی پتہ ․․․ محض خوشبو نہیں دیتا - تحریر نمبر 1905

اس میں چھپا ہے راز کئی بیماریوں کے علاج کا

ہفتہ 18 جولائی 2020

جڑی بوٹیوں میں بھر پور غذائیت اور کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہوتا ہے جیسے جیسے تحقیق کا دائرہ بڑھ رہا ہے ان کے حیرت انگیز فائدے سامنے آرہے ہیں۔ایسی ہی ایک جڑی بوٹی کڑی پتہ بھی ہے جس میں پوشیدہ انتہائی خطر ناک بیماریوں کے علاج نے ماہرین طب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ یہ اپنے اندر دل کی بیماریوں سے لے کر بالوں کے علاج تک کی بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے۔

خون کی کمی یا اینیمیا کا علاج
کڑی پتہ آئرن اور فولک ایسڈ کا خزانہ ہے اسی لئے خون کی بیماری اینیمیا کا بہترین علاج ہے۔یہ بیماری جسم میں خون اور آئرن کی کمی اور اسے جسم میں جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جبکہ کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کر دیتا ہے اور مزید آئرن بھی بناتا ہے۔

(جاری ہے)


جگر کا تحفظ کرتا ہے
ایسے لوگ جو منشیات کا استعمال کرتے ہیں ا ن کا جگر شدید متاثر ہوتا ہے اور جگر کمزور ہو جاتا ہے۔Asian journal pharmacy and clinical researchنے اپنی نئی تحقیق میں واضح کیا ہے کہ کڑی پتہ جگر کو Oxidativeسے بننے والے زہریلے مادوں سے نجات دلاتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن A اورCجگر کے افعال کو مزید فعال بناتا ہے۔
خون میں شکر کی سطح کنٹرول کرنے میں مددگار
اس میں خون میں شوگر کا لیول کنٹرول کرنے میں انتہائی موثر اجزاء موجود ہیں مثلاً فائبر ایک ایسا اہم جز ہے جو شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس لئے ہر کھانے میں کڑی پتے کا استعمال کرنا چاہئے،اسے نہار منہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔
دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے
چینی طرز علاج کے مطابق کڑی پتہ فون میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔یہ کولیسٹرول کو آکسیڈنٹ ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ یہ ڈی آکسیڈنٹ اجزاء سے بھر پور ہوتا ہے۔
ہاضمے میں موثر
کڑی پتہ بد ہضمی میں انتہائی موثر ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کڑی پتے میں قبض کے خاتمے کی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں جو معدے کو متوازن رکھتی ہیں۔
کیمو تھراپی کے مضر اثرات کو کم کرتا ہے
ایک تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں کیمو تھراپی کے مضر اثرات کو کم کرنے کی حیرت انگیز خوبی پائی جاتی ہے۔یہ کیمو تھراپی کے دوران کروموسوم کو تباہ ہونے سے بچاتا ہے جبکہ یہ بون میرو کی حفاظت کرتا ہے ۔
ایک اور تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں کینسر سے بچانے کے عناصر بھی پائے جاتے ہیں۔
سینے اور ناک کی بیماری سے نجات دلاتا ہے
کھانسی،سینے کی جکڑن اور نزلے میں کڑی پتہ انتہائی مفید ہے۔اس میں موجود وٹامن A,Cاور سینے کی جلن اور جکڑن کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ ان بیماریوں سے دور رکھتے ہیں۔
بالوں کی نشوونما میں موثر
اس میں بالوں کی نشوونما کی زبردست خوبیاں پائی جاتی ہے۔
بالوں کے گرنے،خشکی اور وقت سے پہلے بالوں کا سفید ہونا جیسی بیماریوں کے خلاف زبردست علاج موجود ہے۔بالوں کے علاج کے لئے چند کڑی پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں ڈال کر پکائیں جب رنگ سیاہ ہونے لگے تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور اسے ہفتے میں کم از کم 3بار لگائیں۔ صرف دو دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔اس کے علاوہ کڑی پتے کو پیس کر اس میں دہی ملائیں اس طرح بھی بے رونق پر چمک آجاتی ہے۔

Browse More Healthart