Karway Badam Meethay Faiday - Article No. 1115

کڑوے بادام، میٹھے فائدے - تحریر نمبر 1115
حسن و صحت کے لیے مفید اور آسان تراکیب
پیر 24 جولائی 2017
ایگزیما کاعلاج:
ایگزیما یا داد چنبل ایسا جلدی مسئلہ ہے جس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیلنے لگتا ہے۔
(جاری ہے)
کیل مہاسوں سے نجات:
کیل مہاسے یعنی ایکنی نوجوان لڑکے ،لڑکیوں کا ایک عام مسئلہ ہے۔کیل مہاسوں پر قابو پانے کے لیے کڑوے بادام پیس کر دودھ میں ملا کر لگائیں۔اس سے ناصرف جلد ایکنی سے محفوظ رہے گی بلکہ اس کی قدرتی نمی بھی برقرار رہے گی۔
جلد کی شادابی:
پسے ہوئے کڑوے بادام یا کڑوے بادام کا روغن ہم وزن بالائی اور گلاب کی پسی ہوئی پتیوں میں ملا کر ہرروز چہرے پر لگایا جائے تو یہ حسن دوبالا کردیتا ہے۔اس کے متواتر استعمال سے جلد بالکل صاف و شفاف ہوجاتی ہے اورچہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں،کیل مہاسوں کے علاوہ جلد کی خشکی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔جلد تروتازہ اور شاداب ہوجاتی ہے۔
چشمہ کے نشان مٹانا:
جولوگ نظر کے چشمے کا استعمال کرتے ہیں،ان کی ناک پر چشمے کی رگڑ سے سیاہی مائل نشان بن جاتے ہیں ۔یہ نشانات مٹانے کے لیے کڑوے بادام کا تیل ہم وزن ناریل کے تیل میں ملا کر ناک کے نشانات پر مالش کریں۔کچھ ہی دنوں میں نشان بالکل صاف ہوجائیں گے۔
جھریوں سے چھٹکارہ:
جلد کی رعنائی عمر کے ساتھ ساتھ ماند پڑنے لگتی ہے۔باریک لکیروں اور جھریوں کی آمد چہرے کی ساری خوبصورتی گہنا دیتی ہے۔اگرچہ بڑھتی عمر کے اثرات کو یکسر ختم کرنا تو ممکن نہیں لیکن ان کی رفتار ضرور کم کی جاسکتی ہے۔جھریوں سے نجات کے لیے روز انہرات کے سوتے وقت کڑوے بادام روغن کی مالش چہرے پر نیچے سے اوپر کی طرف کریں،رخساروں پر گول دائرہ کی شکل میں مساج کریں دس سے پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر صاف تولیے کی مدد سے صاف کرلیں۔اگر ہوسکے تو ہاتھ منہ دھونے کے لیے پانی میں چند قطرے لیموں کے عرق ڈال لیں۔ایک ماہ کے لگاتار استعمال سے آپ کے چہرے سے باریک لکیریں غائب ہوجائیں گی اور آپ کی جلد نرم وملائم اور شاداب نظر آئے گی۔
جلد کے داغ دھبوں سے نجات:
کڑوے بادام جلد کے داغ دھبوں کو ختم کرنے کیلئے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔اس مقصد کیلئے چند کڑوے بادام لے کر انہیں پیس لیں ان میں تھوڑا سا پانی اور کریم بھی ملائیں آمیزہ تیار ہونے پر اسے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔
ہونٹوں کی رنگت بحال کرنا:
ہونٹوں کی رنگت مختلف وجوہات کی وجہ سے خراب ہوسکتی ہے۔ناقص غذا،غیر معیاری کاسمیٹکس کا استعمال،موسم کی شدت چند ایک وجوہات میں سے ہیں۔گہری رنگت کے حامل ہونٹوں پر بادام اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں ملا کر لگایا جائے تو ان کی رنگت بحال ہو جاتی ہے اور ہونٹ نرم وملائم ہوجاتے ہیں۔
ُپژ مردہ رنگت اور آنکھوں کے گہرے حلقوں کا علاج:
ایک چمچ کھیرے کے رس کو ہم مقدار عرق گلاب ملائیں۔اس میں تین قطرے روغن تلخ بادام اور ایک چوتھائی چمچ ایلوویرا جیل شامل کرکے اچھی طرح یکجان کرلیں۔اس آمیزے کو آنکھوں کے گہرے حلقوں اور چہرے پر لگائیں۔موسم کی شدت سے مرجھا جانے والی رنگت بحال ہوجائیگی۔
Browse More Healthart

منہ سے آنے والی ناگوار مہک کی وجوہات
Munh Se Aane Wali Nagawar Mahak Ki Wajohat

انسانی ناخن بیماریوں کے سراغ رساں
Insani Nakhun Bimariyon Ke Suragh Rasan

نیگلیریا ۔ ایک خطرناک مرض
Naegleria - Aik Khatarnak Marz

بڑھتی عمر اور یادداشت کا اچانک رو بہ زوال ہونا
Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona

سگریٹ نوشی ترک کرنا اس مرض کی تمام دواؤں سے بہتر ہے
Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai

قُولُون عَصَبی یا چڑچڑی آنتیں
Qulun Asabi Ya Chirchiri Aanten

بی وینم تھراپی
Bee Venom Therapy

ناخنوں پر نشانات خطرناک بیماریوں کی تشخیص میں معاون
Nakhunon Par Nishanat Khatarnak Bimariyon Ki Tashkhees Mein Muawin

ہیموفیلیا مہلک مگر خاموش مرض
Haemophilia Mohlik Magar Khamosh Marz

تبخیرِ معدہ پُرخوری و بد پرہیزی کا شاخسانہ
Tabkheer E Maida Purkhori O Bad Parhezi Ka Shakhsana

رعشہ ۔ بڑھاپے کی علامت یا بیماری
Parkinson's - Burhape Ki Alamat Ya Bimari

ملیریا ۔ بروقت، درست اور مکمل علاج ناگزیر
Malaria - Barwaqt, Durust Aur Mukamal Ilaj Naguzeer