Maithi Ghiza Hi Nahi Dawa Bhi Hai - Article No. 1336

Maithi Ghiza Hi Nahi Dawa Bhi Hai

میتھی غذا ہی نہیں دوا بھی ہے - تحریر نمبر 1336

میتھی دانے کو دانیہ کہا جاتاہے ۔یہ دراصل میں میتھی ہی کا بیج ہوتاہے جسے اچار کا بنیادی جزو کہاجائے تو غلط نہ ہو گا۔ شفاء کے حصول کے لئے اسے کھایا کیجئے

منگل 24 جولائی 2018

میتھی دانے کو دانیہ کہا جاتاہے ۔یہ دراصل میں میتھی ہی کا بیج ہوتاہے جسے اچار کا بنیادی جزو کہاجائے تو غلط نہ ہو گا ۔ اچار گو شت کے اجزاء میں بھی میتھی دانہ شامل کیاجاتا ہے ۔یہ سبزی سال بھر دستیاب ہوتی ہے تا ہم موسم سر ما کی خاص سو غات ہے ۔نرم میتھی کوآلو قیمے اور چنوں میں بھی استعمال کیا جاتاہے ۔یہ سر د اور گرم دونوں ملکوں میں دستیاب ہو جاتی ہے ۔

موسم سر ما میں اس کی کاشت شروع ہو جاتی ہے ۔آئرن سے بھی بھر پور اس سبزی کو مکئی کے آٹے میں گو ندھ کر روغنی روٹیاں بنائی جاتی ہیں۔اگر انہیں نئی ماوٴں اور خون کی کمی کاشکار خواتین کو کھلایا جائے توان کی صحت بحال رہتی ہے ۔میتھی کے بارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ میتھی سے شفاء حاصل کرو ۔مصری باشندے میتھی کے بیجوں کو بخار کے لئے مفید قرار دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے بیجوں کو پانی میں بھگو کر لعاب بنا لیتے ہیں جسے بخار ، پیٹ کے درد اور ذیا بیطس جیسے امراض کے لئے تر یاق کہا گیا ہے ۔میتھی کے بیجوں کا لعاب آنتوں کو نرم کرتا ہے ۔پیٹ اور آنتوں کے ورم کو دور کر تا ہے ۔میتھی میں مچھلی کے تیل جیسے اہم جزو اومیگا 3،آئرن ،فو لیٹ اور کیلشےئم موجود ہیں ۔نئی ماوٴں کے لئے یہ سبزی اس لئے بھی اکسیر ہے کہ ان میں خون کی کمی کی شکایت ہو سکتی ہے ۔
اس صورتحال میں میتھی دانے کا لعاب بھی فائدہ دیتا ہے 6گرام میتھی دانوں کاسفوف ایک پیالی دودھ میں ملا کر شہد سے میٹھا کر لیں اور صبح نہا ر منہ پینے سے کھانسی میں آ رام ملتا ہے اور بلغم خارج ہوتا ہے ۔یہ سانس اور خوراک کی نالی کی خراش اور خشکی دور کرتاہے ۔ماحو لیاتی آلودگی کے اثرات دور کر نے کے لئے بھی میتھی مفید سبزی ہے ۔ اسی طر ح میتھی دانے بھی اینٹی الر جی ہیں۔
جنہیں استعمال کے لئے ایک چائے کے چمچ کے برابر میتھی کے بیج آدھا گلاس پانی میں جوش دے کر چھان لیں ۔ساتھ شہد ملا کر رات کو سونے سے قبل یانہار منہ 15روز تک مسلسل استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہے ۔کھا نوں میں بھجیا بنا کر کھائیں یا بیجوں کو لڈ ووٴں اور حلوووٴں میں بھی استعمال کیاجاتا ہے ۔بعض لوگ اسے گڑ میں ملا بھی کھا نا پسند کرتے ہیں ۔اس شکل میں یہ اعصابی کمزور ی دور کرتے ہیں ۔یہ قبض دور کرنے والی سبزی ہے اور نظام ہاضمہ بہتر بناتی ہے ۔

Browse More Healthart