بند کریں
صحت مضامینمضامیننزلے زکام سے بچنے کے طریقے

مزید مضامین

پچھلے مضامین - مزید مضامین
نزلے زکام سے بچنے کے طریقے
موسم سرما میں جیسے ہی سرد ہوا کے تھپیڑے جسم سے ٹکراتے ہیں سردی لگتی ہے اور نزلہ زکام شروع ہو جاتا ہے ۔اس موسم میں ہمیں الرجی بھی ہوجاتی ہے۔ ان سے بچاوٴ کے لیے گولیاں نہ پھانکیے بلکہ اس کے ازالے کے لئے درج ذیل چار طریقے آزمائیے
سعدیہ کامران:
موسم سرما میں جیسے ہی سرد ہوا کے تھپیڑے جسم سے ٹکراتے ہیں سردی لگتی ہے اور نزلہ زکام شروع ہو جاتا ہے ۔اس موسم میں ہمیں الرجی بھی ہوجاتی ہے۔ ان سے بچاوٴ کے لیے گولیاں نہ پھانکیے بلکہ اس کے ازالے کے لئے درج ذیل چار طریقے آزمائیے:
سیب کا سرکہ
یہ غشاے مخاطی(ہوائی نالیاں) میں لعاب دار مادے کم کرتا ہے جو سرد ہوا چلنے پر پیدا ہونے لگتے ہیں۔ سرکہ کھانے سے الرجی پیدا کرنے والے عناصر ختم ہو جاتے ہیں مثلاََ گردوغبار ،پھولوں کا زیرہ وغیرہ۔الرجی سے دمہ اور زکام ہو جاتا ہے ۔ ان سب تکالیف پر قابو پانے کے لئے ہلکے گرم پانی کے ایک گلاس میں ایک چمچہ سیب کا سرکہ ڈال کر دن میں دو بار پی لیجیے۔
منوکا شہد
منو کا پھولوں سے رس چوسنے کے بعد شہد کی مکھیاں اس درخت پر چھتا بنالیتی ہیں۔ان چھتّوں سے حاصل ہونے والا شہد آپ کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور آپ الرجی سے بچے رہتے ہیں۔ منو کادرخت نیوزی لینڈ میں ہوتا ہے اور اس کا شہد بڑے جنرل اسٹوروں پر دستیاب ہے۔ اس شہد کا ایک چمچہ صبح کھانے سے آپ کے جسم میں ضد حیوی (ANTIBODIES) مادہ پیدا ہو جاتا ہے جو قدرتی طور پر آپ کو الرجی اور تعدیے (انفیکشن) سے بچاتا ہے۔
نمکین پانی
ناک میں جمی رطوبت کو نمکین پانی صاف رکھتا ہے۔ اس سے الرجی بھی نہیں ہوتی۔ ایک بوتل میں صاف پانی لے کر اس میں نمک کی مناسب مقدار ملا لیجیے اور اس سے ناک صاف کیجیے۔ اسی نمکین پانی سے غرارے بھی کیجیے تاکہ آپ کا حلق بھی صاف رہے۔نمک کے محلول کی بوتل میڈیکل اسٹور پر بھی دستیاب ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک بوتل خرید لیجیے اور سارے گھر میں اس کا اسپرے کر ڈالیے۔ اس کے اثرسے ناک اور حلق صاف رہے گا۔ لیکن یہ یاد رکھیے کہ الرجی سے بچاوٴ کی خاطر آپ جو ادویہ کھاتے ہیں نمکین پانی ان کا انعم البدل نہیں ہے۔
ہلدی
اپنے کھانوں خاص طورپر شوربے والی غذاوٴں میں ہلدی ضرور شامل کیجیے۔ اس کی رنگت سے غذائیں خوش نما لگتی ہیں اور جب آپ ان غذاوٴں کو کھاتے ہیں تو اس سے حلق کی خراش دور ہو جاتی ہے اور زکام کے اثرات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ رات کو بستر پر جانے سے قبل گرم دودھ کے ایک گلاس میں تھوڑی سی ہلدی اور پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر پینے سے سینہ صاف ہو جاتاہے اور بلغمی اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔

(9) ووٹ وصول ہوئے