Neend - Article No. 1130

نیند - تحریر نمبر 1130
نیند اور بھرپور آرام بھی انسان کے لیے نہایت ضروری ہے بلکہ اسے غذا کے برابر اہمیت حاصل ہے۔
پیر 21 اگست 2017
کھانے پینے کی عادات کے ساتھ ساتھ سونے کی عادت میں بھی باقاعدگی پیدا کرنی چاہیے۔ بچوں کے لیے دس گھنٹے، عورتوں کے لئے آٹھ گھنٹے اور مردوں کے لئے کم از کم چھ گھنٹے کی نیند نہایت ضروری ہے۔ آج کل لوگ نیند کے معاملے میں پوری احتیاط اور باقاعدگی سے کام نہیں لیتے۔ جو لوگ رات کو دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ جونیندکے لیے خواب آور گولیاں استعمال کرتے ہیں،ان کی صحت بہت جلد عدم توازن کا شکار ہوجاتی ہے۔ ایسے معمولات خلاف فطرت ہیں۔ رات کو جاگنے اوردن کو سونے سے رنگت خراب ہوجاتی ہے۔ البتہ موسم گرما میں دوپہر کے وقت تھوڑا آرام کرنا عورتوں اور مردوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مندہے۔
علی الصبح اٹھنا ایک بڑی خوشگوار عادت ہے۔
علی الصبح اٹھنا ایک بڑی خوشگوار عادت ہے۔
(جاری ہے)
اس سے انسان تمام دن چاق وچوبند رہتا ہے۔ سستی اور کاہلی اس کے نزدیک نہیں بھٹکتی۔ صبح سویرے شبنم آلود گھاس پر ننگے پاؤں چہل قدمی کرنا دل و ماغ اورپھیپھڑوں کی توانائی کے لیے بے حد مفید ہے۔
کسی کھلی جگہ پر، ہریالی میں منہ بند کرکے ناک کے راستے سانس لینا اور منہ کے راستے خارج کرنا پھیپھڑوں کے لیے ازحد مفید ہے۔ اس سے آنکھوں کی روشنی پر بڑا خوشگوار اثر پڑتا ہے۔ ہریالی کے لیے قریب ترین کوئی باغ، کوئی پرفضا پارک یا اگر اپنی کوٹھی کو ہرا بھرا لان میسر ہے تو بہت بہتر ہے۔Browse More Healthart

تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے غذائی پلان
Thalassemia Ke Bachon Ke Liye Ghizai Plan

نمونیا ۔ بچوں کا قاتل مرض
Pneumonia - Bachon Ka Qatil Marz

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

پولیو کے دو قطرے ۔ کوئی بچہ رہ نہ جائے
Polio Ke 2 Qatre - Koi Bacha Reh Na Jaye

سبزے کے قریب، دماغی امراض سے دور
Sabze Ke Qareeb, Dimaghi Amraz Se Door

لیشمینیا ۔ ایک خطرناک جلدی مرض
Leishmania - Aik Khatarnak Jildi Marz