Neend Ki Kami - Abdi Neend Ka Sabab - Article No. 2378

Neend Ki Kami - Abdi Neend Ka Sabab

نیند کی کمی‘ابدی نیند کا سبب - تحریر نمبر 2378

نیند پوری نہ کرنا اور نیند کی کمی کا شکار رہنا بے شمار طبی مسائل اور پیچیدگیوں کو جنم دیتا ہے اور جسم پر بدترین منفی اثرات مرتب کرتا ہے

ہفتہ 19 فروری 2022

فاطمہ دلاور
نیند پوری نہ کرنا اور نیند کی کمی کا شکار رہنا بے شمار طبی مسائل اور پیچیدگیوں کو جنم دیتا ہے اور جسم پر بدترین منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔حال ہی میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ نیند کی کمی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اور کسی شخص کو موت کے گھاٹ اُتار سکتی ہے۔جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں لگ بھگ 15 سو افراد کے سونے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
ماہرین نے دیکھا کہ تحقیق کے پورے عرصے کے دوران جو افراد کم سوئے تھے ان میں دل کے جان لیوا دورے اور فالج کے امکان میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا۔
تحقیق میں ایسے افراد میں دیگر منفی تبدیلیاں بھی دیکھی گئیں جیسے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اضافہ،ذہنی تناؤ،خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ وغیرہ۔

(جاری ہے)

کئی ماہ پر مشتمل اس تحقیق کے دوران نیند کی کمی کا شکار کئی افراد ہلاک بھی ہوئے۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کا شکار افراد میں جان لیوا دل کے دورے کا امکان دو گنا ہو جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امراض قلب کا شکار افراد کو اپنی نیند کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ نیند کی کمی انہیں قبل ازوقت دل کے دورے کے باعث بہت جلد موت کے منہ میں پہنچا سکتی ہے۔ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ نہ صرف امراض قلب،بلکہ ہر جسمانی و دماغی مرض جیسے ذیابیطس،فالج،ڈپریشن،ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کے مریضوں کیلئے نیند بے حد ضروری ہے۔

Browse More Healthart