Paseenay Ki Boo Se Machar Mariay - Article No. 1031
پسینے کی بو سے مچھر ماریے - تحریر نمبر 1031
ڈچ اور کینیا کے سائنس دانوں نے ایک ایسا منفرد آلہ ایجاد کیا ہے، جس سے مچھر مارے جاتے ہیں۔ اس آلے میں انسانی پسینے کی بواستعمال کی جاتی ہے۔ اس بوپر ملیریا کے جراثیم سے آلودہ مچھر آتے ہیں اور ٹکراکرختم ہوجاتے ہیں۔
جمعرات 3 نومبر 2016
کینیا میں تین سال کی تحقیق کے بعدیہ آلہ ایجاد کیاگیا ہے،جس سے خارج ہونے والی بو کی وجہ سے 70 فیصد ملیریا مچھر اس کی طرف لپکتے اور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ وہ افراد جو اس آلے کو استعمال کرتے ہیں، مچھروں سے 30فیصد تک محفوظ رہتے ہیں۔
یہ تحقیق رسالہ لینسٹ میں شائع ہوئی ہے، جوکینیا کے جزیرے روسنگار کی گئی اور اس میں25000افراد پر تجربات کیے گئے ۔ انسانی جسم کی بو سے ڈینگی اور زیکا وائرس پر بھی قابو پایاجاسکتا ہے، اس لیے کہ ڈینگی اور زیکا ایک مچھر کے ذریعے سے ہی پھیلتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ مچھر بھی انسانی بوسے رغبت رکھتے ہیں ۔
یہ آلہ اس ضرورت کو بھی گھٹا دیتا ہے کہ ہم مچھروں پرقابو پانے کے لیے جراثین کش ادویہ پر انحصار کریں کیڑے ماریا حشرات کش ادویہ استعمال کرنے سے زراعت کو نقصان پہنچتا ہے ۔
نیدرلینڈ کی ایک یونیورسٹی کے ماہرکاکہنا ہے، ملیریا کے جراثیم کوادویہ کے بغیر ہلاک کرنا میری سب سے بڑی خواہش ہے ۔
جھیل وکٹوریہ کے جزیرے پر یہ آلہ جوسمشی توانائی کی مدد سے کام کرتا ہے اور جس میں انسانی پسینے کی بو استعمال کی جاتی ہے، گھرو ں کے باہر اندر لگایاجاسکتا ہے، مچھردانیاں اور دافع ملیریا ادویہ بھی اس بیماری کے خاتمے کے لیے استعمال کی جارہی ہیں ۔
اس آلے کو استعمال کرنے کے لیے بجلی کی ضرورت پڑتی ہے۔ چوں کہ اس جزیرے میں بجلی نہیں ہے، چنانچہ سمشی توانائی سے بجلی کے دوبلب روشن کیے جاسکتے ہیں اور موبائل فون کوبھی چارج کیا جاسکتا ہے۔
ڈچ یونیورسٹی کے ایک ماہر نے کہا : ہرمنٹ میں ایک بچہ ملیریا کاشکار ہوکراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ اس بیماری کو ختم کرنے کے لیے افریقی حکومت سالانہ خطیررقم خرچ کررہی ہے ۔
مادہ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے ملیریا خون چوسنے والے حشرات کے ذریعے سے لوگوں میں منتقل ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعددوشمار کے مطابق گزشتہ برس 438000افراد ملیریا کے باعث موت کا شکار ہوگئے ، کیوں کہ ہسپتالوں میں ا س مرض کی دوائیں نہیں تھیں ۔ زیادہ تر اموات پانچ برس سے کم عمر بچوں کی ہوئیں ، جو صحار (افریقہ ) میں آباد تھے ۔ یونیورسٹی کے ماہرین کاکہنا ہے کہ وہ ملیریا سے ہونے والی اموات کو 2030ء تک 90فیصد ختم کردیں گے ۔
Browse More Healthart
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
حاملہ، بلڈ پریشر اور پیچیدگیاں
Pregnancy, Blood Pressure And Complications
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein