Peep Parna - Article No. 1230

پیپ پڑنا - تحریر نمبر 1230
اس جگہ سخت ورم بن جاتا ہے اور کچھ دن بعد اس میں سفید سی پیپ جھلکنے لگتی ہے اس وقت پیپ پک چکی ہوتی ہے تب جلد میں سوراخ ہوجاتا ہے اور پیپ بہنے لگتی ہے
ہفتہ 13 جنوری 2018
جلد میں کہیں بھی پیپ پڑسکتی ہیں متاثرہ حصے میں پہلے جلن اور درد ہوتا ہے پھر یہ سرخ ہوکر اس جگہ سخت ورم بن جاتا ہے اور کچھ دن بعد اس میں سفید سی پیپ جھلکنے لگتی ہے اس وقت پیپ پک چکی ہوتی ہے تب جلد میں سوراخ ہوجاتا ہے اور پیپ بہنے لگتی ہے گندہ مواد نکلنے کے بعد زخم صاف ہوکر مندمل ہوجاتا ہے بعض اوقات پیپ پڑپڑنے سے سخت درد ہوتا ہے اور بخار بھی ہوسکتا ہے اگر پیپ خون کی کسی رگ سے بہت قریب ہوتو یہ رگ کے اندر گندہ مواد مستقل کرکے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔
علاج: پیپ کے پکنے تک اسے اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے اگر پیپ خاصی زیادہ ہو تو اس کے پھٹنے اور بہہ نکلنے کا انتظار کرنے کی بجائے اسے چیز دینا زیادہ مناسب ہوتا ہے پکنے کے کچھ عرصہ پہلے پیپ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے گرم کپڑے سے ٹکور کرنے سے بھی اسے جلدی پکایا جاسکتا ہے البتہ اس پر پولٹس باندھنے کی غلطی نہ کریں اگر پیپ تھوڑی یا سطحی ہو تو آپ خود بھی اسے چیر سکتے ہیں نشتر جراثیم سے پاک ہونا ضروری ہے استعمال سے پہلے اسے اچھی طرح ابال لیں یاکچھ دیر کے لیے سپرٹ میں رکھ چھوڑیں ہمارے ہاں پھوڑے چیرنے کا کام عموماً حجام یا جراح قسم کے لوگوں سے کرایا جاتا ہے ان لوگوں کے گندے نشتر خود پیپ سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں اگر پیپ بہت زیادہ اور گہری ہو یا اسے چیرنے کی آپ میں ہمت نہ ہو تو کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں چیرنے کے بعد جسم سے ساری پیپ کا نکل جانا ضروری ہے اسی لیے کچی پیپ کو پکنے دیا جاتا ہے اگر کچھ پیپ زخم میں باقی رہ جائے تو یہ از سو نو زخم کو خراب کردے گی زخم صاف کرکے اس پر سپرٹ ٹنکچر آئیوڈین ایکری فلیوینAcreflavin یا یوریک ایسڈ لوشن لگا کر پٹی باندھ دیں زخم کے مندمل ہونے کے دوران لحمیاتی غذاؤں اور وٹامنز خصوصاً وتامن سی کی کثیر مقدار کھائیں زخم خراب ہوجانے کی صورت میں ڈاکٹر کو دکھانا نہ بھولیں۔
(جاری ہے)
پت یا گرمی دانےPrickly Heat : یہ گرم مرطوب علاقوں کی بیماری ہے جن لوگوں کو پسینہ زیادہ آتا ہے وہ اس بیماری سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو لوگ اس ماحول کے عادی ہوں انہیں زیادہ پت نہیں نکلتی البتہ نازک جلد والوں کو خاصا پریشان ہونا پڑتا ہے۔
علاج: صفائی پہلی ضرورت ہے بچوں اور نازک جلد والے لوگوں کو ایسی آب و ہوا سے بچ کر کسی صحت افزا مقام پر چلاجانا چاہیے پت کو کھجانا خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس طرح جراثیم کو جلد میں داخل ہوئے اور کمزور لوگوں میں کئی بیماریاں پیدا کرنے کا موقع مل جاتا ہے کھجانے سے پرہیز بہت مشکل ہے البتہ جراثیم کی دست برد سے محفوظ رہنے کے لئے جلد پر کیلا مین لوشن یا بنزڈرینBenzedrine لگائے جاسکتے ہیں نہانے کے بعد پت پوڈر یا کیلا مین لوشن لگائیں نہانے کے بعد جلد اچھی طرح خشک کریں شدید ورزش یا ایسے ماحول سے پرہیز کریں جس میں بہت زیادہ پسینہ آنے کا امکان ہو بہت سے متاثر لوگوں کو ہلکی پھلکی غذا کھانی چاہیے میٹھا سوڈا ملا پانی غسل کے لیے زیادہ موزوں ہے۔
Browse More Healthart

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan

ملٹی پل اسکلروسیس
Multiple Sclerosis

ہیپاٹائٹس وبا کی صورت کیوں
Hepatitis Waba Ki Soorat Kyun

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj

پھولوں کا بادشاہ گلاب
Phoolon Ka Badshah Gulab

اینوریکسیا ۔ بھوک کی کمی
Anorexia - Bhook Ki Kami

ہیپاٹائٹس لاعلاج مرض نہیں
Hepatitis La Ilaj Marz Nahi

ہڈیاں مضبوط کرنے والی غذائیں
Hadiyan Mazboot Karne Wali Ghizain

تھکن
Thakan

شدید گرمی انسان کے لئے خطرناک کیوں
Shadeed Garmi Insan Ke Liye Khatarnak Kyun

بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو خون عطیہ کریں
Bimariyon Se Bachna Chahte Hain To Khoon Atiya Karen